افغانستان میں ڈرون حملہ داعش کمانڈر ہلاک

کابل ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) افغان عہدیداروں نے آج کہا کہ جنوبی صوبہ ہلمند میں کئے گئے ایک ڈرون حملے میں اسلامک اسٹیٹ (داعش) کا کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ نائب صوبائی گورنر نے کہا کہ مہلوک کمانڈر کی شناخت عبدالرؤف کی حیثیت سے کی گئی ہے جو دیگر چار عسکریت پسندوں کے ساتھ اس وقت ہلاک ہوگیا جب اس کی کار ڈرون حملے کی زد میں آ گئی۔ افغان انٹلیجنس سرویس نے کہا کہ داعش کا مشتبہ کمانڈر بھی اس حملہ میں ہلاک ہونے والے 6 عسکریت پسندوں میں شامل تھا۔ افغان فورسیس نے یہ ڈرون حملہ کیا تھا۔ عراق اور شام کے ایک تہائی علاقوں پر داعش کا قبضہ ہے لیکن افغانستان میں یہ چھوٹا گروپ ہے لیکن کئی علاقوں میں اس کا وجود بڑھتا جارہا ہے۔ قبائیلیوں نے کہا کہ ملا عبدالرؤف سرگرمی کے ساتھ داعش گروپ کیلئے جنگجوؤں کی بھرتی کررہا ہے۔