افغانستان میں خودکش بم حملہ ‘ 6شہری ہلاک

جلال آباد ۔ 31اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک خودکش بم بردار نے آج اپنے دھماکو مادوں کو قبائلی سرداروں کے مشرقی افغانستان میں جرگہ کے دوران دھماکہ سے اڑا دیا جس سے کم از کم 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ شہریوں پر تازہ ترین راست حملہ تھا ‘ تاحال کسی بھی گروپ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے ہلاکتوں کی تعداد کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو اسپتال میں شریک کردیا گیا ہے ۔ ننگر ہار میں آنے والے طالبان عسکریت پسندوں سے بات چیت کے ذریعہ پتہ چلا ہے کہ شام کا دولت اسلامیہ گروپ افغانستان میں آہستہ آہستہ قدم جما رہا ہے اور طالبان کیلئے ان کے اپنے علاقہ میں ایک خطرہ ثابت ہورہا ہے ۔