افغانستان میں جھڑپ‘ 9 طالبان اور 7 ناٹوفوجی ہلاک

کابل۔ 16؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ناٹو فوج کے قافلے پر طالبان کے حملہ میں ناٹو کے7 فوجی ہلاک ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں 9 طالبان بھی ہلاک ہوگئے۔ افغان صیانتی ذرائع کے مطابق ننگرہار میں جلال آباد، کابل شاہراہ پر افغان طالبان نے ناٹو فوج کے قافلہ پر حملہ کیا۔ حملہ میں ناٹو فوج کے 7فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ ایک دبابہ سمیت متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔ حملہ کے بعد ناٹو کے جنگی طیاروں نے طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق حملہ میں9 طالبان نے حصہ لیا جو ناٹو کی بمباری میں مارے گئے۔ جھڑپ کا سلسلہ 6 گھنٹے تک جاری رہا۔ ناٹو افواج افغانستان سے 2014ء کے اختتام تک تخلیہ کرنے والی ہیں، تاہم امریکہ 2014ء کے بعد بھی فوجیوں کو تعینات کرنے معاہدہ طئے کرنے کی کوشش میں ہے۔