کابل۔2مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے ایک عہدیدار نے کہاکہ لب سڑک دو بم دھماکوں میں کم از کم 8شہری بشمول خواتین و بچے ہلاک ہوگئے ۔ حضرت حسین مشرقی وال نے جو پولیس سربراہ ننگار ہار کے ترجمان ہیں کہا کہ کم از کم 8شہری بشمول دو خواتین اور دو بچے ہلاک ہوگئے ۔ جب کہ ان کی گاڑی ایک لب سڑک بم سے ٹکرا گئی ۔ دیگر دو شہری زخمی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دو طلبہ بم حملوں کے دو علحدہ واقعات میں ہلاک اور ایک شہری زخمی ہوگیا ۔