مزارشریف ۔ 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) طالبان جنگجوؤں نے افغانستان میں فوج کے کم از کم 60 ارکان کو شمالی افغانستان میں ہلاک کردیا۔ شمالی افغانستان میں رات بھر فوج اور طالبان کی جھڑپ جاری رہی۔ ایک فوجی اڈہ پر طالبان کے قبضہ کے بعد فوج اور طالبان میں فائرنگ کا تبادلہ ہورہا تھا۔