کابل۔24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ نے جنوبی افغانستان سے آج اپنے فوج کا آخری قافلہ واپس بلالیا ہے اس طرح 13 سال سے جاری لڑائی کے بعد برطانیہ نے افغانستان سے مکمل دستبرداری اختیار کرلی۔ قندھار کے فوجی اڈے پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں رائل ایرفورس کے مابقی فوجیوں کو وداع کیا گیا۔ 2001 ء میں شروع ہوئی اس لڑائی میں برطانیہ کے 453 فوجی ہلاک ہوئے۔