افغانستان دبئی سیریزمیں خطاب کیلئے پسندیدہ

دبئی۔24ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)آئی سی سی نے دبئی سہ رخی کرکٹ سیریز 2014-15 کے شیڈول کا اعلان کر دیا اور اس سیریز میں افغانستان ، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔پہلا میچ8جنوری کو افغانستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین آئی سی سی اکیڈمی، دبئی میں کھیلا جائے گا۔ 10 جنوری کو دوسرے میچ میں افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ ا سٹیڈیم میں ایکشن میں ہوں گی۔ تیسرا میچ12جنوری کو آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ افغانستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان چوتھا میچ14جنوری کو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ پانچویں میچ میں افغانستان اور آئرلینڈ17جنوری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ ا سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ سیریز کا چھٹا اور آخری میچ19جنوری کو آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان آئی سی سی اکیڈمی، دبئی میں کھیلا جائے گا۔