افغانستان ایک ہی دن میں109 اور103 رنز پر آؤٹ

بنگلور۔15 جون(سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی بولروں کے خلاف مہمان افغانستان کی ٹیم تاش کے پتوں کی طرح بکھیر گئی اور یہاں کھیلے گئے تاریخی ٹسٹ میں ایک ہی دن میں اس کی دونوں اننگز ختم ہوگئی جیسا کہ اس نے پہلی اننگز میں 109 رنز بنائے اور دوسری اننگز میں 103 رنز ہی اسکور کئے اور ہندوستانی ٹیم نے دو دنوں میں ہی مقابلہ ایک اننگز اور262 رنز سے اپنے نام کرلیا۔ ہندوستانی بولروں نے پہلی اننگز میں افغانستانی بیٹنگ شعبہ کو 27.5 اوورس میں پویلین کی راہ دکھادی جس میں سب سے زیادہ رنز محمد نبی (24) بنائے جبکہ دوسری اننگز میں اوورس کے اعتبار سے مہمان ٹیم کسی قدر مسابقتی مظاہرہ کرپائی کیونکہ 103 رنز پر آل آوٹ ہونے سے قبل اس نے 38.4 اوورس کھیلے۔ پہلی اننگز میں اشون نے 27 رنز کے عوض 4 جبکہ جڈیجہ اور ایشانت شرما نے فی کس 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ دوسری اننگز میں جڈیجہ وکٹوں کے اعتبار سے کامیاب بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 9 اوورس میں 17 رنز کے عوض کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اومیش یادو نے 26 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ایشانت شرما 2 اور اشون ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ دوسری اننگز میں ہاشم اللہ شاہدی اور کپتان اصغر نے بالترتیب 26 اور 25 رنز اسکور کئے۔ 7 بیٹسمین اس دوران دوہرے ہندسے کو بھی عبور نہ کرسکے۔ قبل ازیں ہندوستان نے اپنے کل کے اسکور 347/6 سے آگے کھیلتے ہوئے پہلی اننگز میں 474 رنز اسکور کئے۔ افغانستان کیلئے یامین احمد زئی نے 3 جبکہ وفادار اور راشد خان کو فی کس 2 وکٹیں ملیں۔