افغانستان اور بنگلہ دیش کو ’’کرو یا مرو صورتحال‘‘ کا سامنا

سوپر 4 کے ایک اور مقابلے میں بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی جہاں دونوں ہی ٹیموں کو فائنل کی دوڑ میں خود کو باقی رکھنے کیلئے کامیابی اشد ضروری ہے۔ اس مقابلے میں افغانستان کا پلڑا بھاری ہے کیونکہ اس نے گروپ مرحلہ میں بنگلہ دیش کو 119 رنز پر ڈھیر کیا تھا جوکہ 256 رنز کے مطلوبہ نشانہ کا تعاقب کررہی تھی۔ اس مقابلے میں برتھ ڈے بوائے راشد خان نے 32 گیندوں میں 52 رنز اور 13 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہوئے ’’مین آف دی میچ‘‘ حاصل کیا تھا۔ افغانستان کی ٹیم بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہترین مظاہرہ کررہی ہے تو دوسری جانب بنگلہ دیش کے لئے گزشتہ مقابلے میں صرف شکیب الحسن نے ہی 32 رنز اسکور کئے تھے۔ حالانکہ اس مقابلے میں مشفق الرحیم کو آرام دیا گیا تھا ۔