کاغذ نگر۔ 31 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر مستقر میں 30 مئی کو انڈین یونین مسلم لیگ پارٹی ضلع صدر سید حافظ غوث اور ضلع سیکریٹری محمد ارشد علی کی قیادت میں انڈین یونین مسلم لیگ پارٹی قائدین کے وفد نے کاغذ نگر ڈیویژنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جی چکراورتی نے ملاقات کرتے ہوئے آنے والے مبارک مہینہ رمضان میں گاڑیوں کی تنقیح اور نہ کرنے کی گذارش کی اور خاص طور پر 7 جون سے آغاز ہونے والے مبارک مہینہ رمضان میں افطار اور تراویح کے اوقات میں خصوصاً مسلم نوجوانوں کی گاڑیوں کو تلاشی مہم نہ کرنے کی اپیل کی ہیں کیونکہ رمضان میں افطار کے بعد تراویح کے درمیان وقت کم رہتا ہے۔ تراویح کو آنے والے مصلیان موٹر گاڑیاں استعمال کرتے ہوئے مساجد کا رخ کرتے ہیں۔ ایسا میں اگر پولیس کی جانب سے گاڑیوں کے پیپرس اور گاڑیوں کی جانچ پڑتال کرنے پر تراویح کی ادائیگی کرنے میں کافی مشکلات ہوگی اور مساجد کو مصلیوں پہونچنے میں تاخیر ہوتی ہے اور اس موقع پر انڈین یونین مسلم لیگ قائدین، نائب صدر شیخ مسلم، ضلع نائب صدر سید ذاکر صابری، محمد احسن کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے۔