افضل گنج پولیس اسٹیشن حدود میں نوجوان پر قاتلانہ حملہ

حیدرآباد 7 مئی (سیاست نیوز) افضل گنج پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے واقعہ میں چندرائن گٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان پر قاتلانہ حملہ کرکے اُسے زخمی کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ عمر شیخ پر آج رات اچانک تین نامعلوم افراد نے چاقو سے حملہ کرکے اُسے شدید زخمی کردیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور زخمی نوجوان کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں پر اُس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں کا تعلق تالاب کٹہ سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس اِس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔