افضل گرو کیس میں چدمبرم کے ریمارکس پر بی جے پی کی تنقید

نئی دہلی ، 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم جنھوں نے یو پی اے حکومت میں داخلہ اور فینانس کے قلمدانوں کی ذمہ داری سنبھالی، آج بی جے پی کی طرف سے ان تبصروں کی بناء شدید ہدف تنقید بنائے گئے جو افضل گرو کے تعلق سے اُن سے منسوب کئے گئے ہیں۔ گرو کو 2001ء میں پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملہ میں مجرم پائے جانے پر پھانسی دی گئی تھی۔ چدمبرم کے ریمارکس پر ردعمل میں بی جے پی نیشنل سکریٹری شریکانت شرما نے اسے ’’بدبختانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پارلیمنٹ حملہ کے شہیدوں اور عدلیہ کی ’’توہین‘‘ ہے۔ شرما نے کہا کہ یہ نہایت بدبختانہ بیان ہے۔ یہ ان سپاہیوں کی توہین ہے جو پارلیمنٹ حملہ میں شہید کئے گئے۔ 2011ء میں جب سابقہ یو پی اے حکومت نے گرو کی رحم کی اپیل مسترد کی ، تب چدمبرم وزیر داخلہ تھے۔