حیدرآباد 26 جنوری (راست) اردو کے مشہور و بزرگ افسانہ نگار اور صحافی جناب عابد سہیل کا آج شام 6 بجے ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ وہ لکھنؤ سے اپنے بھائی کے پاس ملاقات کے لئے آئے ہوئے تھے۔ عابد سہیل اپنے زمانہ کے منفرد رسالہ ماہنامہ ’’کتاب‘‘ کے ایڈیٹر تھے اور انھوں نے قومی آواز اور نیشنل ہیرالڈ میں برسوں اہم صحافیوں کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ان کے افسانہ کے کئی مجموعے شائع ہوئے تھے اور ان کی سوانح عمری ’’وہ جو یاد رہا‘‘ حال ہی میں شائع ہوئی۔ وہ 87 برس کے تھے اور ان کو کئی اعزازات سے نوازا گیا تھا۔ ان کی میت بذریعہ طیارہ لکھنؤ لے جائی جائے گی اور وہیں تدفین عمل میں آئے گی۔ پدم شری جناب مجتبیٰ حسین اور پروفیسر بیگ احساس نے اس سانحہ کو اردو کا ایک عظیم نقصان قرار دیا۔
حیدرآباد۔ 26 جنوری (راست) جناب سید شرف الدین ولد جناب سید اکرام الدین مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نمازِ جنازہ بعد ظہر مسجد یٰسین بیگم ، پھول باغ، رین بازار میں ادا کی گئی۔ تدفین عیدگاہ مادناپیٹ کے روبرو واقع قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم جمعرات کو بعد عصر مسجد یٰسین بیگم میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے 9966229602 یا 8686841590 پر ربط کریں۔
۰۰۰ جناب مرزا اسلم بیگ ولد مرزا احمد بیگ کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 27 جنوری کو بعد ظہر مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین مسجد کمیلہ ، دبیرپورہ سے متصلہ قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے 9550148640 یا 8106800689 پر ربط کریں۔
حیدرآباد 26 جنوری (راست) محترمہ سیدہ اظہر فاطمہ زوجہ جناب مرزا سلطان بیگ مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اس روز بعد مغرب مسجد عبدالرزاق ضیاء گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت جمال شاہ داتاؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 28 جنوری کو بعد نماز عصر مسجد عبدالرزاق میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9293194295 یا 9848037795 پر ربط کریں۔
حضرت پیر غلام خواجہ بہاء الدین صدیقی المعروف بہ پیر تسکین شاہ ثانی نقشبندی مجددی کا 26 جنوری کو طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ قطب دکن حضرت مسکین شاہ نقشبندی قدس سرہ کی مسند سجادگی پر تقریباً 38 سال سے متمکن تھے۔ نماز جنازہ خلف و جانشین مولانا تحسین پاشاہ نقشبندی نے بعد نماز عصر مسجد الماس بارگاہ مسکینیہ علی آباد نے پڑھائی۔ مولانا مفتی محمد عظیم الدین نے دعا کی۔ نماز جنازہ میں مولانا سید خضر پاشاہ نقشبندی، مولانا مفتی خلیل احمد، مولانا سید قبول پاشاہ شطاری ، مولانا سید اکبر نظام الدین حسینی، مولانا سید اولیاء حسینی قادری، مولانا سید ندیم اللہ حسینی، مولانا سید شہید اللہ بشیر نقشبندی، مولانا عبدالرؤف بغدادی، جناب سید نورالحق قادری، مولانا سید احمد پاشاہ زرین کلاہ، مولانا سید انعام الحق قادری، مولانا سید غوثی شاہ قادری، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری سیفی مجددی کے علاوہ دیگر علماء مشائخین اور برادران اسلام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ فاتحہ سیوم 28 جنوری جمعرات بعد فجر ختم قرآن مجید اور 8 بجے صبح رسم جانشینی عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 7075725786 پر ربط کریں۔