حیدرآباد ۔ 31 ۔ اگست (سیاست نیوز) شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر نارکوٹک کنٹرول بیورو (این سی بی) کی کارروائی میں حراست میں لی گئی افریقی خاتون کے رحم سے آج مزید منشیات کے پیاکٹس برآمد کئے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ 32 سالہ افریقی شہری مسائی موسی کو دواخانہ عثمانیہ میں سرجری کرتے ہوئے مزید منشیات باہر نکالے۔ ڈاکٹرس نے خاتون کے رحم سے آج منشیات کے 7 پیاکٹس نکالتے ہوئے اسے اکیوٹ سرجیکل وارڈ میں شریک کردیا گیا۔ کل 20 پیاکٹس نکالے گئے تھے۔واضح رہے کہ ساؤتھ افریقی خاتون شہری جوہانسبرگ سے براہ دبئی امارات ایرویز سے کل صبح راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچی تھی جہاں پر نارکوٹک کنٹرول بیورو کے عہدیداروں نے اسے حراست میں لیتے ہوئے اس کے رحم میں 50 لاکھ مالیتی منشیات موجود ہونے کا پتہ لگایا تھا، بعد ازاں اسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کرتے ہوئے منشیات کو باہر نکالا۔ مسائی موسی کا ساؤتھ افریقی پاسپورٹ نمبر A04856058 کو این سی بی عہدیداروں نے ضبط کرلیا اور حیدرآباد و دیگر ریاستوں میں ڈرگس اسمگلرس کا پتہ لگانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ این سی بی عہدیدار اندرون دو یوم مسائی موسیٰ کو گرفتاری کا اعلان کریں گے اور ڈرگس ریاکٹ سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا منصوبہ ہے۔