سڈنی ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ اوپنر ڈیویڈ وارنر نے کہا ہیکہ انگلینڈ کے خلاف جو جارحانہ اور میدان میں تلخ الفاظ کا منصوبہ اختیار کیا گیا تھا وہی حکمت عملی جنوبی افریقہ کے خلاف بھی اختیار کی جائے گی تاکہ میزبان ٹیم کو شکست دی جاسکے۔ جنوبی افریقی ٹیم نے اس وقت دنیا کے بہترین بیٹسمین اور بولنگ ہیں جس کے باوجود آسٹریلیائی ٹیم کے پاس جنوبی افریقہ کو شکست دینے مؤثر منصوبہ موجود ہے۔ وارنر نے مزید کہا کہ ہم نے جنوبی افریقی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کو کس طرح آوٹ کیا جاسکتا ہے اس کی منصوبہ بندی کرلی ہے اور اس کے بہتر نتائج متوقع ہے۔
ہندوستانی باکسنگ ٹیم سربیا روانہ
وشاکھاپٹنم ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سربیا میں 8 تا 13 جنوری منعقد شدنی تھرڈ نیشنس کپ میں شرکت کیلئے ہندوستانی باکسر نکہت زرین اور این ایس سیلادیوی کے ہمراہ دیگر 9 جونیر باکسرس کی ٹیم اپنے کوچس کے ساتھ سربیا روانہ ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر کوچ وینکٹیشور راؤ نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ سربیا میں منعقد شدنی باکسنگ چمپیئن شپ میں ہندوستانی باکسروں کی جانب سے میڈلس کے حصول کی امیدیں روشن ہیں۔ مذکورہ ٹورنمنٹ کیلئے یہاں وشاکھاپٹنم کے پورٹ اسٹیڈیم میں ہندوستانی باکسرس کیلئے کوچنگ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔