جوہانسبرگ۔18 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ ٹی20 لیگ کا نام تاحال فائنل نہیں کیا جاسکا اور اسی طرح گزشتہ سال ایونٹ کے ملتوی کئے جانے اور اس سال اسکے انعقاد کے فیصلے کے حوالے سے بورڈ اور فرنچائزز مالکان میں اختلافات بھی اب تک برقرار ہیں۔اس کے باوجود ایونٹ کی تیاریاں جاری ہیں ۔ جنوبی افریقہ کے تمام کرکٹ اسٹیڈیمز کی جانب سے میچوں کی میزبانی اور فرنچائز ٹیم کے ہوم گرائونڈ کے لئے بولی لگادی ہے۔ حکام آخری مرحلے میں 6 اسٹیڈیمز کا انتخاب کریں گے۔ یہی انتخاب ٹیموں کے اتخاب میں بھی مدد دے گی۔