افراد خاندان کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ طالب علم کی خودکشی

بھینسہ /27 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر بھینسہ کے پرانا بازار کے 15 سالہ طالب علم نے افراد خاندان کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر مکان میں ہی پھانسی لگاکر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب شہر کے پرانا بازار علاقہ کا بٹانے فروخت کرنے والا سریش نامی شخص کا 15 سالہ لڑکا ایل راہول جو مدہول مستقر کے آشرم ہاسٹل میں زیر تعلیم تھا اور تعطیلات کے موقع پر اپنے والدین کے پاس بھینسہ آیا ہوا تھا اور بھینسہ میں دھوپ کی شدت میں کھیل کود اور گھومنے کی وجہ سے سن اسٹوک ہونے پر ایل راہول کو سریش نے شہر کے مختلف خانگی اور سرکاری دواخانہ میں تشخیص کروائی اور طبعیت ٹھیک ہونے پر دھوپ کی شدت میں نہ کھیلنے اور گھومنے کی تاکید کی جس پر ایل راہول کو اس کی ماں ، نانا اور نانی نے بھی دھوپ کی شدت سے بچنے کیلئے کرتے ہوئے ڈانٹ ڈپٹ کی ۔ ایل راہول نے آج صبح مکان سے باہر جانے پر اس کے ماں باپ نے تاکید کرتے ہوئے دھوپ میں جانے نہ دیا اور سریش ( باپ ) اپنے کاروبار کی غرض سے چلاگیا اور اس لڑکے کی ماں کسی کام کی غرض سے باہر گئی ۔ اس موقع پر 15 سالہ یل راہول نے ان حالات سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے مکان میں تنہائی کا موقع پاکر انتہائی اقدام اپناتے ہوئے خود کو پھانسی لگالی ۔ جس کو لٹکا ہوا پاکر اس کی ماں اور نانا نے دروازہ توڑ کر اسے نیچے اتارا اور بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔