حیدرآباد۔/26مارچ، ( سیاست نیوز) ریلوے پروٹیکشن فورس نے راجدھانی اکسپریس ٹرین میں اغوا ہونے والی ایک لڑکی کو بچالیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ریلوے پروٹیکشن فورس کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ 18سالہ لڑکی کو ایک شخص نے ٹرین میں اغوا کرلیا ہے اور اسے دہلی منتقل کررہا تھا۔ آر پی ایف نے گورنمنٹ ریلوے پولیس بنگلور اسٹیشن کو اس سلسلہ میں آگاہ کیا اور لڑکی کا پتہ لگاکر اسے اے سی کوچ سے برآمد کرلیا گیا۔ پولیس نے اغوا میں ملوث نظام کو گرفتار کرکے ریلوے پولیس سکندرآباد کے حوالے کردیا۔