حیدرآباد /2 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) اعلی تعلیم کیلئے والد کے دباؤ سے تنگ آکر بلندی سے چھلانگ لگانے والا نوجوان آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ یہ واقعہ لنگر حوض پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 24 سالہ وینکٹ کرشنا نے پلر نمبر 51 کے قریب ایکسپریس وے سے چھلانگ لگادی تھی ۔ جو شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ انسپکٹر لنگر حوض محمد جاوید نے بتایا کہ وینکٹ کرشنا پر اعلی تعلیم کیلئے اس کے والد کا دباؤ تھا ۔ وینکٹ کرشنا چکراپانی کا بیٹا تھا ۔ جس کی بی ٹیک تعلیم مکمل ہونے کے بعد اسے ایم ٹیک کیلئے دہلی کے ایک ادارے میں داخلہ دلایا گیا تھا ۔ تاہم یہ نوجوان اعلی تعلیم حاصل کرنا نہیں چاہتا تھا ۔ چکرانپانی ٹی ایل سی میں ایک بڑے عہدے پر فائز بتایا گیا ہے وہ دہلی ایک اجلاس میں شرکت کیلئے گیا تھا جہاں اس کی اپنے بیٹے وینکٹ کرشنا سے ملاقات ہوئی اس ملاقات میں لڑکا اپنے والد سے چمٹ گیا اور تعلیم ترک کرنے کی خواہش کی جس پر اس کے والد نے اسے کافی ڈانٹ ڈپٹ کی اور دونوں باپ بیٹے حیدرآباد واپس ہوٹے اور برائے ایکسپریس اپنے مکان واپس جارہے تھے کہ پلر نمبر 51 کے قریب وینکٹ کرشنا نے چلتی گاڑی کا دروازہ کھول دیا ۔ اس سے قبل کے اس کا کے والد اپنے بچہ کو کوئی ایسی حرکت کرنے سے روکتا یہ لڑکا پل سے چھلانگ لگاچکا تھا ۔ لنگر حوض پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔