محبوب نگر 10 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اعلی تعلیم سے ہی سماج ہیں اعلی مقام حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر کے سبرامنیم ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر نے جے پی این ای ایس کالج میں منعقدہ ایمسٹ 2014 ء معلوماتی سمینار سے بحییت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کیلئے بہتر مستقل کیلئے راستہ مقرر کرنے کا ایک صحیح موقع ہے ۔طلباء کونسلنگ میںاپنے پسندیدہ گروپ کا انتخاب پورے غور و فکر اور شعور کے ساتھ کریں۔ اس موقع پر انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے لڑکی و لڑکی کو گروپ کے انتخاب میں آزادی دیں ،رکاوٹ نہ پیدا کری ںبلکہ ان کی حوصلہ افزائی کریں ۔ جے پی این ای ایس کالج کو مائکرو سافٹ کمپنی سے الحق حاصل ہے یہ بڑی خوش آئند بات ہے ۔ اس موقع پر کالج کے چیر مین یس روی کمار نے فخریہ انداز میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سمینار کا مقصد ایمسٹ میں منتخب طلباء کو اپنے گروپوں کے انتخاب میں رہری اور معلومات فراہم کرات ہے ۔ انہو ںنے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ جے پی این سی ای کے فارغ 900 طلباء پولیس میں اور 1300 طلباء دیگر ممالک میں روزگار سے جڑ چکے ہیں۔ طلباء اپنے بہترین مستقبل کیلئے گروپ اور کالج کا درست انتخاب کریں ۔ سمینار سے سابق ڈائرکٹر این آئی ٹی ورنگل سی ورا پرساد اور فارما اکنامکس ڈائرکٹر سوریا پرکاش راو ، مائکرو سفٹ کے نمائندے ستیش کمار ،سائی کمار ،کالج کے وائس بھاسکر ، سکریٹری وینکٹ راما راو پرنسپل کرشنا مورتی کے علاوہ طلباء اور والدین کی کثیر تعداد شریک تھی۔