اعلیٰ عہدیدار اور رشتہ داروں کی ہراسانی کا شکار سرکاری ملازم کی خودکشی

حیدرآباد 29 جولائی (سیاست نیوز) اعلیٰ عہدیدار اور رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک سرکاری ملازم نے خودکشی کرلی جو محکمہ آتش فرو کا ملازم تھا۔ مشیرآباد پولیس حدود کے گاندھی نگر میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 24 سالہ شیوا ریڈی جو گولی گوڑہ فائر اسٹیشن میں برسر خدمت تھا، ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ ریڈی کو دفتر میں اپنے اعلیٰ عہدیدار راجکمار اور گھر میں اپنے رشتہ داروں ناگی ریڈی، منجو اور ایک آر ایم پی سے مبینہ طور پرہراسانی کا سامنا تھا۔ دفتر میں ڈیوٹی اور خدمات کے متعلق اعلیٰ عہدیدار شیوا ریڈی مبینہ طور پرہراساں کررہا تھا اور گھر میں اس کے رشتہ دار ایک نابالغ لڑکی سے شادی کے لئے اس پرمبینہ طور پر دباؤ ڈال رہے تھے اور اس کا جینا مشکل کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق اس نے ایک تین صفحات پر مشتمل خودکشی نوٹ میں ان تفصیلات کو درج کرتے ہوئے انتہائی اقدام کیا۔