بلیا ۔11دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پانچ ریاستوں کی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے مایوس کن مظاہرے سے تلملائے ضلع بلیا کے بیریا اسمبلی حلقے کے ممبراسمبلی سریندر سنگھ نے کہا کہ ان ریاستوں میں بی جے پی کی شکست ایس سی؍ ایس ٹی ایکٹ میں ترمیم کئے جانے کے غلط فیصلے کا نتیجہ ہے ۔مسٹر سنگھ نے منگل کو صحافیوں سے کہا کہ بی جے پی اعلی سماج کے لوگوں کی بے عزتی کرکے جیت کا سفر طے نہیں کرسکتی۔ بی جے پی حکومت کا ایس سی/ایس ٹی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ خودکشی کے مترادف تھا۔ ریاستی اسمبلی انتخابات کے نتائج توقع کے برخلاف ہیں عوام نے بی جے پی کو نصیحت دی ہے ۔انہوں نے اتنباہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ایس سی/ ایس ٹی ایکٹ پر اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرے نہیں تو عام انتخابات میں بھی بی جے پی کو منھ کی کھانی پڑے گی۔بی جے پی ممبراسمبلی نے کہا کہ اعلی سماج بی جے پی کا مستقل ووٹر ہے ۔ انہوں نے ہندی کی ایک کہاوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے پورے کی چکر میں آدھا بھی گنوا دیا۔ جو اپنوں کو چھوڑکر دوسروں پر بھروسہ کرتا ہے تو اپنا بھی اس سے جدا ہوجا تاہے ، غیر توغیر ہوتاہے ۔