دبئی ۔ 28اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے ایک اعلیٰ سطحی اٹارنی جنرل ترکی میں جمال خشوگی کی آخری رسومات کیلئے پہنچنے والے ہیں ۔ وہ استنبول کے سعودی قونصل خانہ میں قیام کریں گے ۔ ترکی کا کہنا ہے کہ مملکت سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی وکیل استغاثہ سعود المجیب توقع ہے کہ اتوار کے دن ترکی پہنچیں گے ۔ اس بات کی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ان کے دورہ ترکی کا اعلان کیا گیا ہو ۔