اعظم گڑھ۔ 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اقتدار کے حصول کیلئے جھوٹے وعدے کرنے کا بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی نے آج کہا کہ ان کی پارٹی وزیراعظم نریندر مودی کے حلقہ وارناسی اور سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے حلقہ لوک سبھا اعظم گڑھ میں گزشتہ ایک سال کے دوران انجام دیئے گئے ترقیاتی کاموں کا تقابل کیا۔ اترپردیش پی ایم ڈبلیو وزیر شیوپال سنگھ یادو نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ جو لوگ تمام قسم کے وعدے کرکے اقتدار پر آتے ہیں، 8 ماہ گذرنے کے بعد بھی ان وعدوں کو پورا نہیں کئے۔ وارناسی میں انجام دیئے گئے ترقیاتی کاموں اور اعظم گڑھ کی ترقیاتی کا تقابل کیا جائے تو یہ حقیقت منکشف ہوگی کہ وزیراعظم نریندر مودی اور ملائم سنگھ یادو کے حلقوں میں ترقی کا گراف مختلف ہے۔ ملائم سنگھ یادو نے اس ضلع میں مجموعی ترقی کے کام انجام دیئے ہیں جیسے پلوں کی تعمیر اور سڑکوں کی مرمت، دیگر کاموں کی انجام دہی کی طویل فہرست پائی جاتی ہے۔ حکومت اترپردیش نے ان ترقیاتی کاموں کو بخوبی انجام دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شیوپال یادو نے کہا کہ ریاست میں فرٹیلائزر کی قلت پائی جاتی ہے لیکن یہ مرکز کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے بعض اضلاع میں یہ کھاد دستیاب نہیں ہے۔ سماج وادی پارٹی صدر 6 فروری کو اعظم گڑھ پہونچ رہے ہیں۔ گزشتہ سال لوک سبھا انتخابات میں کامیابی کے بعد یہ پہلا دورہ ہے۔ ان کے ہمراہ چیف منسٹر اکھیلیش یادو بھی ہوں گے۔