سلطانپور 29 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) سماجوادی پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ریاستی وزیر محمد اعظم خاں کے عام جلسوں پر ریاست میں عائد امتناع برخواست نہ کئے جانے کی صورت میں مرن برت کی دھمکی دی ہے ۔ اسولی حلقہ کے رکن اسمبلی ابرار احمد نے ایک یادداشت ضلع مجسٹریٹ کے توسط سے الیکشن کمیشن کو روانہ کرتے ہوئے اعظم خاں پر عائد امتناع برخواست کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر اندرون 48 گھنٹے اگر امتناع برخواست نہ کیا جائے توہ وہ بطور احتجاج مرن برت پر بیٹھیں گے ۔ انہوں نے کہاجب امیت شاہ پر امتناع برخواست کیا جاتا ہے تو اعظم خاں پر کیوں نہیں۔