اعظم خان کی انتخابی مہم پر دوبارہ پابندی

نئی دہلی ، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان کو مقامی انتخابی مشینری کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور شرپسند فرقہ وارانہ ریمارکس بھی کرنے پر انتخابی مہم سے دوبارہ 48 گھنٹوں کیلئے دور کردیا ہے۔ یہ اِس ماہ دوسری مرتبہ ہے کہ ای سی نے ان پر امتناع عائد کیا۔ تازہ پابندی چہارشنبہ کو صبح 6.00 بجے سے لاگو ہوگی۔ قبل ازیں انھیں بی جے پی امیدوار جیہ پردہ پر ’خاکی انڈرویئر‘ کا طنز کرنے پر 72 گھنٹوں کیلئے انتخابی مہم سے دور کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر کفیل کا سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ
پٹنہ ، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ڈاکٹر کفیل خان نے خصوصیت سے نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے 2017ء کے اس سانحہ کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جس میں گورکھپور کے بی آر ڈی ہاسپٹل میں زائد از 60 بچے آکسیجن کی قلب کے باعث فوت ہوگئے تھے۔ اس واقعہ پر ڈاکٹر کفیل کو معطل کیا گیا۔ وہ بہار میں ’’سب کیلئے صحت‘‘ مہم چلارہے ہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ انھیں گورکھپور سانحہ کیلئے قربانی کا بکرا بنایا گیا۔