اعراس شریف

حیدرآباد۔/25اپریل، ( راست ) اعراس مبارک حضرت سید شاہ رضا علی رضوی المدنی ؒ و قطب دکن حضرت سید شاہ امراللہ شاہ رضوی المدنی کاآغاز 22اپریل کو پرچم کشائی اور جلسہ حسن قرأت سے ہوا۔ بعد ازاں نعتیہ و منقبتی مشاعرہ منعقد ہوا۔ اسی دن زنانی مجلس منعقد ہوئی۔ 23اپریل کو علمی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر عبدالحمید اکبر، ڈاکٹر احمد حسین رضوی، مولانا سید شاہ محمد شاندار عالم شہبازی بھاگلپور اور شاہ محمد فصیح الدین نظامی نے تصوف کے موضوع پر معلوماتی مقالے پیش کئے۔ قبل ازیں مقابلہ قرأت میں کامیاب طلبہ میں انعامات اور مومنٹوز تقسیم کئے گئے۔مجلہ رضویہ 2014ء کی اشاعت بھی عمل میں آئی۔ 24اپریل کو شب میں جلسہ فیضان اولیاء اللہ منعقد ہوا۔ مولانا سید شاہ محمود رضوی جانشین حضرت صدرالشیوخ ؒ شاہ محمد فصیح الدین نظامی اور صدر جلسہ نے خطاب کیا۔ بروز ہفتہ 26اپریل غسل مبارک ہوگا۔ 27اپریل بروز اتوار جلوس صندل کے بعد صندل مالی کی رسم ادا کی جائے گی اور محفل سماع ہوگی۔ فقراء رفاعیہ ضربات کا مظاہرہ کریں گے۔28اپریل محفل چراغاں منعقد ہوگی اور 29اپریل کو قل کی محفل ہوگی اور خصوصی دعاء ہوگی۔ ان تمام محافل کی نگرانی حضرت سید شاہ اسرار حسین رضوی المدنی کریں گے۔ پیرزادہ سید شاہ لیاقت حسین رضوی المدنی علماء مشائخ اور معززین کا استقبال کریں گے۔