کاما ریڈی۔ 6 اکتوبر (فیاکس) ممتاز افسانہ نگار و صدر انجمن ترقی اردو ہند کاماریڈی جناب رحیم انور نے نعت گو شاعر جناب اظہر قادری کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سچے عاشق بنی تھے۔ انہیں نعتیہ شاعری پر عبور حاصل تھا۔ انجمن ترقی اردو کی خواہش پر وہ مشاعرہ میں کاماریڈی آئے تھے اور عظمت خداوندی اور عشق رسول پر مبنی اپنے اشعار سے سامعین کو بے حد متاثر کیا تھا اور ان کی وفات سے ادبی دنیا ایک ممتاز مترنم نعت گو شاعر سے محروم ہوگئی ہے۔ ان کی کمی بہت محسوس کی جائے گی۔