کولمبو۔ 21 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان ونڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی اور پانچویں انٹرنیشنل کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اظہر سری لنکا کے خلاف تیسرے ونڈے میں ایک رن کی کمی سے آٹھویں نصف سنچری سے محروم رہے لیکن وہ اپنے کیرئیر کے 23 ویں میچ میں 1037رنز بنا کر تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ۔