لندن ۔28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ونڈے کپتان اظہر علی نے لسٹ اے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا ہندوستان کے سابق اوپنر وریندر سہواگ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ رائل لندن ونڈے کپ میں اظہر علی نے سمر سیٹ کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ایسیکس کیخلاف93گیندوں پر9چوکوں اور 4 چھکوں کی مددسے 110رنزا سکور کیے۔یہ 34سالہ اظہر کی لسٹ اے کرکٹ میں 17ویں سنچری تھی ، جس کیساتھ ہی وہ زیادہ لسٹ اے سنچریاں اسکور کرنیوالے پاکستانی بلے بازوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگئے ہیں اور سابق ہندستانی اوپنر سہواگ کا لسٹ اے سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑدیا۔سہواگ نے 332 میچوں میں16سنچریاں اسکور کی تھیں۔73ٹیسٹ اور53ون ڈے میچوں میں اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنیوالے اظہر علی اب تک 164لسٹ اے میچوں کی 148اننگز میں17سنچریاں اور35نصف سنچریاں شامل ہیں۔