اظہر علی اور یاسرشاہ کا ڈوپ ٹسٹ

ملبورن  ۔29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملبورن ٹسٹ کے دوران پاکستانی کرکٹرز یاسر شاہ اور اظہر علی کے ڈوپ ٹسٹ لیے گئے ہیں ۔ یاسر شاہ کا ڈوپ ٹسٹ گزشتہ برس مثبت آیا تھا۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا امجد حسین بھٹی کے مطابق یاسر شاہ اور اظہر علی کے ڈوپ ٹسٹ میچ کے دوران  لئے گئے ہیں۔ دونوں کرکٹرز کی ڈوپ ٹسٹ کی رپورٹ دوہفتے بعد موصول ہوگی۔ یاسر شاہ کا گزشتہ برس نومبر میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ لیگ اسپنر نے ممنوعہ دوا کلورٹالیڈون  استعمال کرنے کی غلطی کی تھی جس کے بعد آئی سی سی نے یاسر شاہ کو تین ماہ کے لئے معطل کر دیا تھا اور وہ پابندی کی وجہ سے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت نہ کرسکے۔