حیدرآباد۔2نومبر ( سیاست نیوز) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کے فرزند محمد اسد الدین ( عباس) وجئے ہزارے ٹروٹی ٹورنمنٹ کیلئے اترپردیش ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔ یو پی ٹیم میں ان کے انتخاب پر ان کی والدہ نورین ( سابق بیوی اظہر الدین) نے اظہار خوشنودی کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے درخشاں مستقبل کیلئے دعائیں دی اور کہا کہ وہ آئندہ ایک دن ہندوستانی ٹیم کا بھی حصہ بنیں گے ۔ اترپردیش کرکٹ اسوسی ایشن کی ایک میٹنگ میں وجئے ہزارے ٹورنمنٹ کیلئے 18رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ۔ ہاڈش چازمہ اس ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ اسد الدین ( عباس) نے گذشتہ سال ہوئے ایک نمائشی مقابلہ میں انتہائی شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے یو پی ٹیم کا حصہ بن سکیں ۔ یہ اس سے پہلے حیدرآباد کی انڈر 22ٹیم میں حصہ لے چکے ہیں ۔ اترپردیش کی ٹیم اپنا میاچ 7نومبر کو ناگپور میں ریلوے کے خلاف کھیلے گی ۔