میدک ۔ 2 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابق ایم ایل اے میدک و ترجمان اعلی ریاستی کانگریس پارٹی مسٹر پی ششی دھر ریڈی نے کانگریس قائد مسٹر ایم اے ستار کے جواں سال فرزند ایم غفار انجینئر متعلم ایم ٹیک کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ انہوں نے انتقال کی خبر سن کر محلہ پیلڈیڈی میدک میں جناب ستار کے مکان پہونچ کر شدید صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے پرُسہ دیا ۔ انہوں نے اللہ تعالی سے مرحوم نوجوان کے والدین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی ۔ مسٹر ششی دھر ریڈی کے ہمراہ سابق وقف بورڈ ڈائرکٹر ضلع میدک جناب ذوالفقار حمایت ، سابق صدرنشین مارکیٹنگ کمیٹی کونسلر بلدیہ مسٹر ایم مدھوسدن راؤ ، سابق زیڈ پی ٹی سی مسٹر ایم انجینلو بھی موجود تھے ۔