اظہار تعزیت

ظہیرآباد ۔ 2 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب اظہر حسین غوری پہلوان فرزند جناب محمد سعادت غوری مرحوم سابق کونسلر بلدیہ کے چھوٹے فرزند وارڈ نمبر 21 محلہ گڑھی کے میونسپل کونسلر بلدیہ محترمہ عظیم النساء بیگم کے شوہر کا قلب پر حملہ کے باعث نمس ہاسپٹل پنجہ گٹہ حیدرآباد میں انتقال ہوگیا ۔ سابق ریاستی وزیر بھاری صنعت ڈاکٹر جے گیتا ریڈی رکن اسمبلی ظہیرآباد نے ان کے قیام گاہ محلہ گڑھی بھی پہنچ کر افراد خاندان سے ملاقات کر کے اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اظہر حسین غوری کانگریس پارٹی کے بے لوث قائد تھے ہر انتخابات میں بہتر خدمات انجام دیا ان کے اچانک انتقال سے کانگریس پارٹی کا عظیم نقصان ہوا ہیں ۔ انہوں نے لوحقین کو صبر و تحمل سے رہنے کی تلقین دی ۔ اس موقع پر افراد خاندان جناب سیف الدین غوری سینئر کانگریس لیڈر ، نورالحسن غوری صدر ایم پی جے ، صدر الدین غوری سابق کوآپشن ممبر امان اللہ غوری سابق کونسلر بلدیہ ، اسحق غوری رحیم غوری جرنلسٹ اطہر غوری یوتھ کانگریس لیڈر فرزند افسر غوری ملازمین قطرثاقب غوری سے ملاقات کر کے پرسہ دیا ۔ پرسہ دینے والوں میں سابق وزیرفریدالدین ، یم جے پال ریڈی صدرنشین ڈی سی سی بنک میدک شامل ہیں ۔ اس موقع پر قائدین کانگریس پارٹی ارکان بلدیہ محمد جہانگیر ، طاہرہ بیگم ، محمد علی سراج الدین غوری ، ماجد اختر حسین و دیگر قائدین موجود تھے ۔ مرحوم نمائندہ سیاست نیالکل منڈل محمد وسیم غوری کے تایا تھے ۔