یلاریڈی ۔28 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حضرت سید شاہ نعمت اللہ قادری صدر مودب جامعہ نظامیہ حیدرآباد و سید شاہ عزیز اللہ قادری شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ کے والد محترم حضرت سید خواجہ متوطن یلاریڈی کے انتقال پر مستقر کے مسلمانوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ حضرت کا انتقال 28 اپریل کی صبح صادق کو ہوا ۔ تعزیت پیش کرنے والوں میں جناب غلام شبیر علی ساگری ، محمد لیاقت علی ، محمد جلال ، محمد منظر احمد ، محمد یوسف علی پٹیل ، شیخ غیاث الدین ، خواجہ قطب الدین صابر ، محمد اعجاز احمد مسرور ہاشمی ، محمد غوث علی خاموش ، سید احمد علی ، عبدالمجید نقشبندی ، حافظ محمد یونس ، محمد سخاوت علی ، محمد اکبر صدیقی ، محمد مبین احمد شامل ہیں ۔ اللہ رب العزت سے دعا کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے آمین اور افراد خاندان کو صبر جمیل عطا کرے ۔