ریو ڈی جنیریو 29 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) یورو گوئے کے اسٹار فٹبالر لوئی سواریز نے آج پھر کہا کہ انہوں نے اطالوی فٹبالر کو عمدا کاٹا نہیں ہے بلکہ وہ اپنا توازن کھو بیٹھے تھے ۔ فیفا کی ایک رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔ فیفا کی تادیبی کارروائی کمیٹی نے تاہم سواریز پر چار مہینوں کیلئے ہر طرح کا فٹبال کھیلنے پرامتناع عائد کردیا ہے ۔ سواریز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا توازن کھو بیٹھے تھے جس کے نتیجہ میں وہ اطالوی فٹبالر جارجیو چیلینی پر گر گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کا چہرہ مخالف کھلاڑی سے ٹکرا گیا اور انہیں معمولی نشان آیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمدا ایسا نہیں کیا گیا ۔ یہ ایک اتفاقی واقعہ تھا ۔