ورنگل : عیدگاہ مٹھواڑہ ورنگل میں نماز عیدالاضحی ٹھیک 9.30 بجے ہوگی ۔ امامت و خطبہ کے فرائض مولانا قاری شاہ مولوی محمد مسعود احمد محمودی قادری چشتی صابری امام و خطیب عیدگاہ مٹھواڑہ ادا کریں گے۔ نماز سے قبل مولوی حضرت محمد عبداللطیف شرف صاحب محمودی موظف پرنسپل اسلامیہ ڈگری کالج ورنگل فضائل و مسائل عیدالاضحی پر شرف تخاطب کریں گے ۔
نارائن پیٹ : انتظامی کمیٹی عیدگاہ نارائن پیٹ کے پریس نوٹ کے بموجب عیدگاہ نارائن پیٹ میں نماز عیدالاضحی ٹھیک 9.30 بجے ادا کی جائے گی۔
بیدر : تاریخی جامع مسجد محمد آباد بیدر میںنماز عیدالاضحی 9.30 بجے ادا کی جائے گی۔ انتظامی کمیٹی کی جانب سے سہولت کیلئے وسیع تر انتظامات کئے جائیں گے ۔ عامۃ المسلمین سے وقت مقررہ پر شرکت کر نے کی گذارش کی گئی ہے۔ یہ اطلاع معتمد انتظامی کمیٹی جامع مسجد بیدر نے ایک پریس نوٹ میں بتائی ہے ۔
٭٭ سنگاریڈی جناب ایم اے مجیب صدر انتظامی کمیٹی مسجد دیندار خان سنگاریڈی کی اطلاع کے بموجب مسجد ہذا میں 6 اکٹوبر کو نماز عیدالاضی ٹھیک صبح 8 بجے ادا کی جائے گی ۔ حافظ محمد عبدالمجید نماز عید کی امامت کریں گے۔
بودھن : حافظ محمد موسی امام مسجد عینی کے مطابق مسجد عینی احاطہ مدرسہ معاذ بن جبلؓ بائی پاس روڈ بودھن میںنماز عیدالضحی 6.30 بجے مقرر ہے ۔ امامت و خطابت کے فرائض ناظم مدرسہ مولانا محمد عبدالحمید السائح قاسمی صدر جمیعۃ علماء بودھن انجام دیں گے۔
کرنول : مسجد حضرت سید شاہ عبداللطیف قادری لااُبالی قدس سرہ کرنول میں عیدالاضحیکی نماز صبح آٹھ بجے ہوگی ۔ امامت و خطابت کے فرائض مولانا حافظ سید ہاشم عارف بادشاہ قادری حیدر انجام دیں گے ۔
کرنول : پرانی عیدگاہ نیو بس اسٹانڈ پر نماز عید 8.30 بجے ہوگی ۔ قاضی سلیم باشاہ امامت کریں گے۔
٭٭ نئی عیدگاہ سنتوش نگر پر نماز عید 9.30 بجے ہوگی۔ مولانا زبیر احمد خان رشیدی امامت کریں گے۔
٭٭ پرانی عیدگاہ اہلحدیث ( گڈہ) میں نماز عید 8 بجے ہوگی حافظ منصور امامت کریں گے۔
٭٭نئی عیدگاہ اہلحدیث (زہرہ پور) میں نماز عید ٹھیک 7.30 بجے ادا کی جائے گی ۔
٭٭ پولیس لائن مسجد میں نماز عید 8 بجے ہونگی ۔ مولانا سلیمان ندوی امامت کریں گے ۔
٭٭ روضہ درگاہ مسجد میں نمازعید 9.30 بجے ادا کی جائے گی ۔
٭٭ مسجد ادریس میں نماز عید ٹھیک 9 بجے اد ا کی جائے گی۔
یلاریڈی : جناب محمد افضل حسین صدر قاضی یلاریڈی کی اطلاع کے بموجب مستقر پر عیدگاہ میں نماز عید الاضحی صبح 9 بجے ادا کی جائے گی ۔ امامت و خطابت کے فرائض صدر قاضی انجام دیں گے ۔ مسجد عثمانیہ پر نماز عیدالاضحی صبح 9.30بجے ادا کی جائے گی امام و خطیب مسجد بڑا امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے ۔ صدر کمیٹی مساجد جناب شیخ غیاث الدین نے تمام اہل خیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنی قربانی کا چرم مدرسہ انوار العلولم عباسیہ کمیٹی کو دیں جس سے مدرسہ کے اخراجات میں تعاون ہوسکے ۔ مدرسہ کمیٹی کے اراکین اہل خیر حضرات کے پاس آئیں گے جنہیں چرم دے کر حوصلہ افزائی کریں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9440288473 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔
رائچور : نماز عیدالاضحی بمقام مسجد الرحمن شاہ عالم صاحب کمپاونڈر رائچور پر بروز پیر نماز عید ٹھیک 7.15 بجے صبی ادا کی جائے گی ۔
محبوب نگر : مکہ مسجد محبوب نگر میں نماز عید الاضحی 8 بجے صبح ادا کی جائے گی ۔ عامۃ المسلمین سے گذارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک نماز ہوں۔
٭٭ محبوب نگر : جناب میر ہاشم علی معتمد نشر و اشاعت مجلس انتظامی مدینہ مسجد محبوب نگر کے بموجب اس سال بھی مدینہ مسجد میں نماز عیدالاضحی ٹھیک 8.30بجے ادا کی جائے گی ۔ امامت مولانا حافظ و قاری سید مشتاق احمد خطیب و امام مدینہ مسجد کریں گے ۔
محبوب نگر : مقامی جمعیۃ اہلحدیث محبوب نگر کے زیر انتظام ہر دو عیدگا میں 1 ۔ چشمہ ناکہ جڑچرلہ روڈ حافظ کلیم اختر حفظ اللہ ۔ 2۔ ڈشلری رائچور روڈ ناصر حسین نظامی حفظ اللہ امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے ۔ ہر دو عیدگاہ میں خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا ۔
محبوب نگر : جناب محمد عبدالقدیر صدیقی صدر عیدگاہ کمیٹی جدید وقف رحمانیہ و اناگٹو کے بموجب عیدگاہ میں نماز عیدالآضحی ٹھیک 9 بجے ادا کی جائے گی اور صبح 8 بجے جامع مسجد سے جلوس نکالا جائے گا۔
محبوب نگر : مسجد محمدی آمنہ ،مسدود نگر محبوب نگر میں نماز عیدالاضحی ٹھیک 7.30 بجے ادا کی جائے گی ۔ مولانا حافظ و قاری محمد فخر الدین رشادی امام و خطیب مسجد ہذا نماز عید الاضحی کی امامت و خطابات کے فرائض انجام دیں گے ۔
کریم نگر : مسجد نعیم حسینی پورہ (نعیم نگر )کریم نگر میں نماز عید الاضحی بوقت 6.45 پر ادا کی جائے گی ۔ جس کی امامت و خطابت حافظ و قاری مولانا محمد آصف الدین دبیر حسامی امام و خطیب مسجد نعیم کریں گے ۔
پرگی : صدر کمیٹی پرگی محمد یوسف کے بموجب نماز عید الاضحی قدیم عیدگاہ پر 8.30 بجے صبح بلا کسی انتظار و توقع کے ادا کی جائے گی ۔