اضلاع کی عیدگاہوں و مساجد میں نماز عیدالفطر

::کریم نگر ::
٭٭ صدر ضلع وقف کمیٹی جناب ایس اے محسن کی اطلاع کے بموجب نماز عیدالفطر جدید عیدگاہ چنتہ کنٹہ شانتی نگر کریم نگر میں ٹھیک پونے دس بجے 9.45 بجے ہوگی ۔ نماز سے پہلے تقریر جناب خواجہ علیم الدین قادری بیابانی کی ہوگی ۔ خطبہ اور نماز عیدالفطر کی امامت مولانا اعتمادالحق ادا کریں گے ۔ اپنے ساتھ جائے نمازیں لائیں ۔
٭٭ صالح نگر عیدگاہ میں 10 بجے نماز عید ادا کی جائے گی ۔ مفتی غیاث محی الدین فضائل عید بیان کریں گے اور حافظ عبدالقدیر امامت کریں گے ۔
٭٭ قدیم شاہی عیدگاہ میں 9.30 بجے صبح نماز ادا کی جائے گی ۔
٭٭ قلب شہر مسجد جعفر میں 8 بجے صبح نماز عیدادا کی جائے گی ۔
٭٭ مسجد سواران میں 9.45 بجے مولانا ابوالکلام مصباحی نماز عید کی امامت کریں گے ۔
٭٭ مسجد اسلمی 10.15 بجے حافظ مولانا شفیع الدین نماز عید پڑھائیں گے ۔
٭٭ جامع مسجد میں 9.30بجے مولانا حافظ قیوم ضیائی کی امامت ہوگی ۔
::نلگنڈہ ::
٭٭سکریٹری عیدگاہ کمیٹی نلگنڈہ جناب شبیر احمد کے بموجب عیدگاہ نلگنڈہ میں نماز عیدالفطر کی امامت خطیب عیدین مولانا سید شاہ احسان الدین قاسمی و رشادی کریں گے اور خطبہ عیدالفطر دینگے ۔نماز عید الفطر انشاء اللہ ٹھیک 9بجے ہوگی انہوں نے عامتہ المسلمین سے بپابندی وقت معہ جانماز پہونچنے کی خواہش کی ۔
٭٭ صدر انتظامی کمیٹی مسجد سرائے میر عالم نلگنڈہ محمد اشفاق احمد خان کے بموجب مسجد ہذا میں نماز عیدالفطر انشاء اللہ ٹھیک 9:30بجے ہوگی امام و خطیب مسجد ہذا مولانا سید حامد الدین نماز عیدالفطر کی امامت کرینگے اور خطبہ دینگے ۔
٭٭ سید عارف اللہ قادری کے بموجب مسجد مالن بی دامن کوہ شمالی میں نماز عیدالفطر انشاء اللہ ٹھیک 9:30بجے ہوگی۔
::نظام آباد ::
٭٭محمد افضل الدین صدر عیدگاہ قدیم و جدید کمیٹی ضلع نظام آباد کی اطلاع کے بموجب تمام مسلمانوں کو عیدگاہ کمیٹی قدیم و جدید کی جانب سے اطلاع دی جاتی ہے کہ اس سال نمازعیدالفطر عیدگاہ قدیم بودھن روڈمیں ٹھیک 9:30 بجے جس میں حافظ عرفان صاحب بیان کریں گے اور مولانا احسان صاحب امامت کریں گے اور عیدگاہ جدید قلعہ میں ٹھیک 10:30 بجے ادا کی جائے گی جس کی امامت مولانا مفتی سعید اکبر صاحب خطبہ اور امامت کریں گے ۔ پابندی وقت کا ضرور اہتمام کریں۔ برائے کرم گھر سے وضو کرکے جائے نماز ساتھ لائیں۔
٭٭ مسجد کچیان نظام آباد میں 9 بجے نماز عید ہوگی ۔جس کی امامت حافظ عبدالرشید صاحب کریںگے۔
٭٭ جامع مسجد نظام آباد میں میں 9:30 بجے امامت مولانا عبدالقدیر حسامی کریں گے۔ عیدگاہ مدینہ میں 10:30 بجے ہوگی۔
::کاماریڈی::
٭٭صدر قاضی ملک محمد طاہر کی اطلاع کے بموجب نماز عیدالفطر عیدگاہ قدیم کاماریڈی میں 10:30 بجے، عیدگاہ جدید میں 10 بجے انجام دی جائے گی۔
::بیدر::
٭٭ مسجد درگاہ حضرت سیدنا خواجہ ابوالفیض ؒ فیض پورہ بیدر میں نماز عیدالفطر ٹھیک دس بجے صبح ادا کی جائے گی ۔ حافظ وقاری مولانا سید شاہ معین الدین حسینی عرف حسینی چشتی جانشین سجادہ نشین خطاب وامامت فرمائیں گے۔
::میدک ::
٭٭صدر عید گاہ کمیٹی جناب الحاج خواجہ معین الدین کے مطابق عید گاہ میدک میں ٹھیک10بجے نماز عید الفطر ادا کی جائیگی۔حافظ خواجہ معزالدین امامت وخطابت کے فرائض انجام دئینگے۔
٭٭سید اعجاز احمد جوہرہ کے بموجب جامع مسجد میدک میں نماز ِ عید الفطر ٹھیک10.30بجے ادا کی جائیگی۔جناب حافظ ندیم الدین قادری امامت فرامائینگے۔
٭٭صدر کمیٹی مسجد اعظم پورہ جناب الحاج سید غوث محی الدین کے بموجب مسجد اعظم پورہ میدک میں نماز عید الفطر ٹھیک 9.30بجے ہوگی۔ناظم مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم مولانا محمد جاوید علی حسّامیؔ امامت وخطابت کے فرائض انجام دیںگے ۔
٭٭صدر کمیٹی جناب محمد الطاف حسین کے بموجب مسجد ولی شاہ نماز ِ عید الفطر ٹھیک9.30بجے ادا کی جائے گی۔مولانا برکات احمد ندوی امامت کریں گے ۔
٭٭صدر کمیٹی جناب محمد شاہد حسین نسیم کے مطابق نماز ِ عید الفطر ٹھیک10بجے ادا کی جائیگی۔جناب حافظ خواجہ شریف امامت کے فرائض انجام دئیں گے ۔
::پرگی::
٭٭ صدر کمیٹی محمد یوسف کے بموجب عیدالفطر کی نماز عیدگاہ پرگی میں ٹھیک 9.30 بجے دن ہوگی ۔ اگر بارش ہوتو نماز عید مسجدوں میں ہوگی ۔ بارش نہ ہوتو عیدگاہ میں ہوگی ۔
::پٹلم ::
٭٭ جامع مسجد کے پاس مصلیان جمع ہوکر عیدگاہ روانہ ہوں گے ۔ عیدگاہ میں عیدالفطر کی نماز ٹھیک دس بجے ادا کی جائے گی ۔ بارش ، ہونے کی صورت میں مسجد طور ، مسجد قباء میں صبح 9.30 بجے اور جامع مسجد میں 10 بجے عیدکی نماز ہوگی ۔
::تانڈور ::
٭٭ حاجی یوسف خان صدر عیدگاہ و قبرستان کمیٹی کے بموجب جدید عیدگاہ چینگیزپور تانڈور میں نماز عیدالفطر ٹھیک 10 بجے ادا کی جائے گی ۔
٭٭ عیدگاہ اہل حدیث میں نماز عید 7.30 بجے ادا کی جائے گی ۔ مولانا جلیل الرحمن محمدی خطبہ دیں گے اور نماز پڑھائیں گے ۔
::نارائن پیٹ ::
٭٭ عیدگاہ نارائن پیٹ میں نماز عیدالفطر ٹھیک 10 بجے ادا کی جائے گی ۔ مولانا سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین درگاہ تقی باباؒ امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے ۔ نماز عید سے قبل حافظ محمد چاند پاشاہ عیدالفطر کے فضائل و مسائل بیان کریں گے ۔
::بودھن ::
٭٭ عیدگاہ جدید پر نماز عیدالفطر صبح 10 بجے ادا کی جائے گی اور جامع مسجد رئیس پیٹھ میں نماز عیدالفطر کی نماز ٹھیک 9.30 بجے ادا کی جائے گی ۔
:: ورنگل ::
٭٭ عیدگاہ مٹھواڑہ ورنگل میں نماز عیدالفطر ٹھیک صبح 10 بجے مولوی قاری حضرت الحاج شاہ محمد مسعود احمد محمودی قادری چشتی صابری امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے ۔ نماز سے قبل مولوی الحاج محمد عبداللطیف شریف صاحب محمودی پرنسپل ( موظف ) اسلامیہ ڈگری کالج ورنگل فضائل و مسائل عیدالفطر بیان کریں گے ۔ الحاج شاہ محمد جمیل احمد محمودی قادری چشتی صابری امام و خطیب عیدگاہ مٹھواڑہ ورنگل دعاء فرمائیں گے ۔
::مدن پلی ::
٭٭ قاضی محمد شاکر اللہ لطیفی کے بموجب مدن پلی ، عیدگاہ میں عیدالفطر کی نماز ٹھیک صبح 8 بجے پڑھی جائے گی اور جامع مسجد میں 8.15 بجے جماعت کھڑی ہوگی ۔ عید کے دن صبح 7 بجے جامع مسجد کے پاس جمع ہوجائیں ۔ انشاء اللہ تکبیرات کہتے ہوئے 7.30 بجے جماعت کی شکل میں عیدگاہ پہونچیں گے ۔
:: مکہ راج پیٹ ::
٭٭ یکم شوال المکرم بمقام عیدگاہ مکہ راج پیٹ نماز عید الفطر دس بجے ہوگی ۔ حسب سابق ( ڈھپ ) دف کے ساتھ مصلیوں کا جلوس بمکان قاضی سید باقر حسینی صابری امام و خطیب نکل کر اہلیان مکہ راج پیٹ کو مختلف جگہ چوراہوں سے جوڑتا ہوا بہ شکل جلوس کثیر تعداد میں 9.45 بجے بمقام عیدگاہ مکہ راج پیٹ پہونچے گا اور دس بجے نماز عیدالفطر ادا کی جائے گی ۔ نماز عیدالفطر مولانا قاضی سید معین الدین حسینی صاحب پڑھائیں گے اور آخر میں تمام عالم اسلام کیلئے جناب قاضی سید باقر حسینی صابری رقت انگیز دعاء کریں گے ۔
:: قاضی پیٹ ::
٭٭ مسجد درگاہ حضرت سید شاہ افضل بیابانیؒ قاضی پیٹ میں نماز عیدالفطر ٹھیک 10 بجے دن مقرر ہے ۔ قبل از نماز فضائل عیدالفطر مولانا سید شاہ ابوالخیر غلام افضل بیابانی سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹ شریف بیان کریں گے ۔ ونیز نماز عیدالفطر کی امامت اور خطبہ دیں گے ۔
:: کاغذنگر ::
٭٭کاغذنگر کی قدیم عیدگاہ میں صبح 9 بجے مولانا ایوب رضا امام ایس پی ایم جامع مسجد نماز پڑھائیں گے ۔ اگر بارش ہوتو قدیم عیدگاہ کی بجائے ایس پی ایم جامع مسجد میں عید کی نماز ساڑھے نو بجے ہوگی ۔
٭٭ عرفان مسجد میں صبح نو بجکر 25 منٹ پر حافظ سید امین الدین ملک صابری عید کی نماز پڑھائیں گے ۔
٭٭ قدیم جامع مسجد میں صبح 9.30 بجے حافظ احمد مبین عید کی نماز پڑھائیں گے ۔
٭٭ مسجد عامرہ میں مولانا مقبول امام مسجد عامرہ سوا نو بجے نماز عید پڑھائیں گے ۔
::دیورکنڈہ ::
٭٭ جناب سید حسین معتمد عمومی جمعیتہ العلماء ہند شاخ دیورکنڈہ کی اطلاع کے بموجب عیدگاہ دیورکنڈہ میں 10 بجے نماز عیدالفطر ادا کی جائے گی ۔ مفتی محمد جاوید حسین القایسمی امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے ۔
:: یلاریڈی ::
٭٭ یلاریڈی صدر قاضی جناب محمد افضل حسین کی اطلاع کے بموجب یلاریڈی عیدگاہ پر نماز عیدالفطر صبح ٹھیک 10 بجے ادا کی جائے گی ۔ امامت و خطابت کے فرائض صدر قاضی انجام دیں گے ۔ مسجد عثمانیہ پر نماز عیدالفطر صبح ٹھیک 10.30 بجے ادا کی جائے گی ۔ امامت و خطابت جناب محمد معراج رضوی خطیب و امام مسجد ہذا انجام دیں گے ۔
:: محبوب نگر ::
٭٭ محمد ذکی نائب صدر عیدگاہ کمیٹی کی اطلاع کے بموجب جدید عیدگاہ وقف رحمانیہ پر نماز عید ٹھیک 10 بجے دن ادا کی جائے گی ۔ جلوس جامع مسجد سے 9 بجے نکلے گا ۔ ایک اور جلوس مومن پورہ سے نوجوانان مومن پورہ کی قیادت میں 9 بجے جامع مسجد پہونچے گا۔ اجتماعی جلوس جامع مسجد سے نکلر براہ گھڑیال چوراہا سے جدید عیدگاہ پہونچے گا ۔ محمد عبدالقدیر صدیقی صدر سید نورالحسین معتمد انتظامی کمیٹی عیدگاہ نے عامتہ المسلمین سے پرزور گذارش کی ہے کہ وہ مصلے اپنے ساتھ رکھیں ۔
:: عادل آباد ::
٭٭ جامع مسجد انتظامی کمیٹی صدر مسٹر سید معزالدین کی اطلاع کے مطابق مستقر عادل آباد کے میدان عیدگاہ میں نماز عیدالفطر 10 بجے مولانا مظہر قاسمی کورٹلہ اور جامع مسجد میں 10.30 بجے مولانا ظہیر الدین مسجد گلزار شریف مسعود نگر میں 10.15 بجے مولانا ابوبکر پڑھائیں گے ۔
:: شادنگر ::
٭٭ عیدگاہ فرخنگر شادنگر میں نماز عیدالفطر ٹھیک 10 بجکر 15 منٹ پر ادا کی جائے گی ۔ قاضی سید مقتدر علی صدر قاضی شادنگر نماز عیدالفطر کی امامت کریں گے اور نماز عیدالفطر سے قبل فضائل عیدالفطر بیان کیا جائے گا ۔
٭٭ جامع مسجد غیث سالم باد عام اولڈ این ایچ 7 فرخنگر شادنگر میں نماز عیدالفطر ٹھیک 9 بجے ادا کی جائے گی ۔ حافظ و قاری محمد محمود خان امام و خطیب مسجد ہذا نماز عیدالفطر کی امامت کریں گے اور فضائل عیدالفطر پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے ۔
:: سدی پیٹ ::
٭٭ تنظیم المساجد سدی پیٹ کی اطلاع کے بموجب کل نماز عید عیدگاہ پر ٹھیک 10 بجے ہوگی ۔ نماز عید حافظ و قاری خطیب امام حافظ عبدالمسیع پڑھائیں گے ۔ بارش ہونے کی صورت میں نماز عید مدینہ فنکشن ہال میں ہوگی اور جامع مسجد میں 10.30 بجے ہوگی ۔ اس کے علاوہ مکہ مسجد اور مسجد شیخان میں بھی 10.30 بجے ہوگی ۔ جامع مسجد میں حافظ و قاری نعیم الحق پڑھائیں گے ۔ صدر تنظیم المساجد اعجاز حفیظ اور معتمد محمد تاج الدین نے عامتہ المسلمین سے اپیل کی ہے کہ وقت مقررہ پر تشریف لائیں ۔ وقت کی پابندی کی جائے بلاتاخیر عیدگاہ پر نماز ٹھیک 10 بجے ہوگی ۔
٭٭ سدی پیٹ 28 جولائی معتمد اتوار مصطفی الحاج محمد عبدالحمید نے صحافتی بیان میں بتایا کہ نماز عیدالفطر مسجد رضا محلہ ناصر پورہ میں مولانا غلام مخدوم صمدانی نماز عید پڑھائیں گے اور نماز عید مسجد رضاء میں ٹھیک 10.15بجے صبح ہوگی ۔
:: یادگیری::
٭٭ عیدگاہ قدیم انتظامی کمیٹی کے صدر کی اطلاع کے مطابق قدیم عیدگاہ یادگیر میں نماز عیدالفطر ٹھیک 10.30 بجے صبح ادا کی جائے گی ۔ جناب محمد غوث موسی فضائل عیدالفطر بیان کریں گے ۔ امامت الحاج قاضی محمد حسن صدیقی کریں گے ۔
٭٭ اسٹیشن عیدگاہ یادگیر میں نماز عیدالفطر ٹھیک 10 بجے صبح ادا کی جائے گی ۔
:: کوڑنگل ::
٭٭ عیدگاہ کوڑنگل میں نماز عیدالفطر ٹھیک 10.30 بجے دن ادا کی جائے گی ۔ خطیب عیدین و امام جامع مسجد مولانا حافظ عبدالرشید نماز عید پڑھائیں گے اور خطبہ دیں گے ۔ سید انور حسین صدر و سلطان محی الدین غوثن نائب صدر مجلس انتظامی جامع مسجد نے سیاست نیوز کو بتایا کہ نماز عیدالفطر کیلئے ٹھیک 10 بجے دن جامع مسجد سے عید گاہ کیلئے جلوس روانہ ہوگا ۔ اگر عید کے دن بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا تو مستقر کی مساجد میں نماز عیدالفطر کا اہتمام ہوگا ۔ مسجد ابراہیم میں ٹھیک 10 بجے جامع مسجد میں ساڑھے دس بجے اور مکہ مسجد میں دس بجکر چالیس منٹ پر نماز عید ادا ہوگی ۔ مطلع صاف ہوتو حسب پروگرام عیدگاہ میں نماز ہوگی۔
::نارائن کھیڑ ::
٭٭ عیدگاہ کمیٹی نارائین کھیڑ کی اطلاع کے بموجب نماز عیدالفطر ٹھیک 9 بجے ادا کی جائے گی ۔ امامت و خطابت حافظ عبدالحئی سورتی کریں گے ۔ بارش کی صورت میں منفرد کی مساجد میں نماز عید ادا کی جائے گی ۔
٭٭

6