یلاریڈی /28 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جدید اضلاع کی تشکیل میں حلقہ یلاریڈی کو زبردست نقصان ہونے کا خدشہ قوی ہونے کے امکانات ہیں ۔ کیونکہ یلاریڈی حلقہ کا قدیم منڈل ناگی ریڈی پیٹ منڈل جس کی آغوش میں شعبہ زراعت کی جان پوچارم پراجکٹ ہے ۔ اس منڈل کو میدک ضلع میں شامل کرنے پر یلاریڈی کاماریڈی ضلع کا حصہ ہوگا اور پھر مستقبل میں شعبہ زراعت کے ساتھ ساتھ آبی پینے کے مسائل شدید ہونے کے امکانات ہیں۔ یلاریڈی سابق زیڈ پی ٹی سی مسٹر شیخ غیاث الدین نے نمائندہ سیاست کو مزید بتایا کہ حلقہ یلاریڈی کے منڈل ناگی ریڈی پیٹ اور لنگم پیٹ اٹوٹ منڈل ہے اسے اس حلقہ سے الگ کرتے ہوئے دوسرے اضلاع میں شامل کرنا بہت بڑی غلطی کہلائے گی ۔ پوچارم پراجکٹ سے ناگی ریڈی پیٹ ، یلاریڈی کی زراعت کو 8000 ہزار ایکڑس سے زیادہ آب نصیب ہوتا ہے ۔ جس سے کسانوں کا صد فی صد مستقبل وابستہ ہے ۔ اگر ناگی ریڈی پیٹ کی میدک میں شامل کردیا جائے تو کاماریڈی ضلع کا حلقہ کیلائے جانے والا یلاریڈی کے کسانو ںکو پوچارم کے آب کی امید چھوڑنا پڑسکتا ہے ۔ جس سے لاکھوں کسانوں کی زندگی کا سوال ہے ۔ مسٹر شیخ غیاث الدین نے کہا کہ اگر شامل کرنا ہی ہے تو یلاریڈی ، ناگی ریڈی پیٹ ، لنگم پیٹ کو میدک ضلع میں شامل کردیا جائے کوئی اعتراض نہ ہوگا ۔ لیکن اس کے برعکس اگر فیصلہ کیا گیا تو زبردست احتجاج سرکار کے خلاف کرنا ضروری ہوجائے گا ۔ تلنگانہ سرکار کسانوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے مثبت فیصلہ کرے کہیں ایسا نہ ہوکہ جدید اضلاع کی تشکیل کی چکر میں کئی خاندان متاثر ہوں اور قدیم وابستگی پر منفی اثر پڑے ، مسٹر شیخ غیاث الدین نے عوام کو بھی اس تعلق سے مکمل آگا ہونے کا مشورہ دیا تاکہ وقت پڑنے پر عوامی تائید سرکار تک پہونچا سکیں ۔ کیونکہ ناگی ریڈی پیٹ منڈل اپنے ساتھ پوچارم پراجکٹ لیکر میدک میں شامل ہوگا جس سے یلاریڈی کے کسان اور عوام کو عظیم نقصان کا خطرہ لاحق ہے ۔ جس کو ہونے سے روکنا ہر جماعت کے عوامی نمائندے کی ذمہ داری ہے ورنہ آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی ۔