رکن اسمبلی ومشی چندریڈی کا ریمارک، کلواکرتی میں احتجاجی کیمپ سے خطاب
کلواکرتی۔/24اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی کو ڈیویژن ، کرتال، چاراکنڈھ، اروین کومنڈلس بنانے کے مطالبہ کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ٹی آر ایس کے زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی پیز نے احتجاج کیا۔آج سے جاری غیر معینہ زنجیری بھوک ہڑتال پر قائدین و عوام کا اژدھام دیکھا گیا۔ چیف منسٹر کا ہر وزیر کو ضلع کا تحفہ دینے اور سیاسی انتقام پر عوام سخت ناراض ہیں۔ کلواکرتی میں احتجاجی کیمپ پر آج سے دوبارہ احتجاجی دھرنا شروع ہوگیا ہے۔ آج اس احتجاج کو دیکھ کر تلنگانہ احتجاج کی یاد تازہ ہوگئی ہے، تلنگانہ ریاست کے قیام کیلئے جو جوش و خروش دیکھا گیا آج کلواکرتی کو ضلع بنانے کیلئے موجود تمام سہولیات کے باوجود کم از کم ڈیویژن بنانے کے اعلیٰ عہدیداران اور وزراء کے یقین دہانی کے باوجود ڈیویژن نہ بنانے پر اسی طرح غم و غصہ آج یہاں کلواکرتی کے احتجاجی کیمپ پر ہر ایک بڑے چھوٹے طلبہ و طالبات میں دیکھا جارہا ہے۔ ریاستی حکومت کی کارکردگی ایسی ہے کہ جس علاقہ کو عوام اچھی طرح جانتے بھی نہیں اپنے منسٹر کے جائے مقام ہونے کے سبب اس کو منڈل بنایا جارہا ہے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ چیف منسٹر اپنے وزراء کو فی کس ایک ضلع تحفہ میں دے رہے ہیں جس کی مثال وزیر جوپلی کرشنا راؤ کو ناگرکرنول ضلع اور وزیر لکشما ریڈی کو محبوب نگر اور نائب صدر پلاننگ کمیشن نرنجن ریڈی کو ونپرتی ضلع۔ اس موقع پر رکن اسمبلی ومشی چندریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کی کارکردگی صرف اور صرف سیاسی انتقام کا نتیجہ ہے لیکن ہم بھی اب خاموش بیٹھنے والے نہیں اور حکومت کی گردن جھکاکر چھین لینے تک بھی ہم تیار ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ حکومت کی جانب سے جدید تشکیل شدہ میاپ میں کچھ اعتراض ہے تو وہ اپنی رائے حکومت کی ویب سائٹ پر اپنی اپنی رائے پیش کرسکتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ اب تک کلواکرتی ڈیویژن کا مطالبہ کرنے والوں میں ہمارا نمبر دوسرے مقام پر ہے جبکہ یہاں کے عوام اور این آر آئیز بھی ویب سائیٹ کے ذریعہ اپنی رائے دے رہے ہیں۔ آپ بھی ضرور اس میں شریک ہوں جس کا ویب سائیٹ اس طرح ہےwww.newdistrictsformationtelengana.gov.in ہے۔آج زنجیری بھوک ہڑتال میں حصہ لینے والوں میں سابق ایم ایل اے ایڈما کشٹا ریڈی، نائب چیرمین بلدیہ محمد شاہد، تلگودیشم بالاسوامی گوڑ، منڈل کانگریس صدر پون کمار ریڈی، یوتھ ستا محمد عارف، محمد صادق نائب سرپنچ، گنگادھر و دیگر ہیں۔ آج کی خاص بات یہ رہی کہ حکومت کے غلط فیصلہ کے خلاف احتجاجی کیمپ میں دو زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی پی جو کہ ٹی آر ایس سے تعلق رکھتے ہیں شرکت کرتے ہوئے حکومت کے غلط فیصلہ کے خلاف مقصد کے حصول تک احتجاج میں شریک ہوکر ساتھ دینے کا وعدہ کیا جن میں مڈگل، زیڈ پی ٹی سی روی پرتاپ، آمنگل زیڈ پی ٹی سی کے ہری پرساد وغیرہ شامل ہیں۔