گمبھی راؤ پیٹ : گمبھی راؤ پیٹ مستقر میں دوپہر 4بجے عاشورخانہ بڑے نعل صاحب سے علم مبارک جن میں بڑے نعل صاحب ‘چھوٹے نعل صاحب جلوس کی شکل میں آمد ہوئے جبکہ اس موقع پر ٹی آر ایس قائد و رکن کوآپشن منڈل پریشد محمد محبوب علی نے پارٹی قائدین کے ہمراہ بطور ندرانہ ڈھٹی علم مبارک بڑے نعل صاحب ‘ علم مبارک چھوٹے نعل صاحب کو پیش کیا اور چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ ‘ وزیر تارک راما راؤ کی جانب سے کی جانے والی عوامی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انکی عمر درازی کیلئے دعا کی ۔ جبکہ جلوس علم مبارک کی نگرانی مجاور جناب محمد وزیر علی ‘ محمد احمد ‘ محمد نواب ‘ محمد نعیم ‘ محمد منیر ‘ محمد غوث ‘ محمد نعیم اللہ ‘ محمد نذیر ‘ محمد جاوید علی ‘محمد شاہع علی نے کی ۔
بھینسہ : اسلامیہ ماڈل ہائیاسکول طلبہ اسوسی ایشن کی جانب سے یوم عاشورہ کے مور پر ’’شہادت حسینؓ‘‘ جلسہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جلسہ کا آغاز شیخ ثاقب فراز کی تلاوت قرآن سے عمل میں آیا ۔ طالبہ ادیبہ جویریہ مسرت نے بارگاہ الٰہی میں حمدیہ اشعار پیش کئے اور صفورہ فردوس جماعت دہم نے شہادت حسینؓ پر ترانہ کے دریعہ سماع باندھا اور دیگر طلبہ نے حصرت حسینؓ کی شہادت کے عنوان سے تقاریر پیش کئے ۔ بعد ازاں سید میر فراز احمد مدرس نے تفصیلی طور پر طلبہ کو واقعہ کربلا سے واقر کروایا ۔ الیاس احمد راحل سکریٹری اسلامیہ اسکول نے اختتام کلمات ادا کئے ۔ اس موقع پر اساتذہ شیخ امیر ‘ محمد سلمان ‘ محمد مقیم ‘ عبدالکریم کے علاوہ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
جڑچرلہ: مجلس انتظامی کمیٹی مسجد علی کے زیراہتمام مسجد علی واقع بادے پلی میں جلسہ یاد حسینؓ و غیر طرحی مسالمہ زیرنگرانی جناب الحاج محمد جاوید سیٹھ مالک ماڈرن بیکری و صدر مسجد کمیٹی منعقد ہوا ۔ جلسہ کو مولانا محمد برہان الدین نقشبندی امام و خطیب مسجد علی نے خطاب کیا ۔ بعد ازاں غیر طرحی مسالمہ میں جعفر کاظمی ضیاء سلطانی ‘ جبار طیب ‘خواجہ سلطان پاشاہ رمزچشتی مرزائی ‘ الحاج خواجہ معین الدین خوشتر باسط مظہری یبیب الدین حبیب ‘ قاری محمد ممتاز حسین نقشبندی ‘ جلیل رضا ‘ محبت علی منان ‘ ستار عاشق عرفان چشتی ‘ زاہد شوق نے بارگاہ حسینی میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔
مکہ مسجد احاطہ الفاران پرائمری اسکول مسلم کمیونٹی ہال میں جلسہ یوم عاشورہ زیرنگرانی جناب محمد صلاح الدین نقشبندی صدر مسجد کمیٹی منعقد ہوا ۔ مولانا محمد ظہیر الدین نقشبندی نے مخاطب کیا ۔ انہوں نے جلسہ یوم عاشورہ میں حجاج کرام کی گلپوشی پر مجلس انتظامی مکہ مسجد کے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر حجاج اکرام محمد نرنجن شریف ‘ محمدعبدالجبار ‘ محمد احمد کی گلپوشی کی ۔جلسہ کا آغاز قاری محمد صادق کی قرات کلام پاک سے ہوا ‘ مقامی شعراء کرام جلیل رضاحبیب الدین حبیب ممتاز حسین نقشبندی ‘ خواجہ معین الدین خوشتر ‘ محبت علی منان ‘ محمد لعل چاند پاشاہ نے حضرت امام حسین بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ جناب محمد عبدالنعیم معتمد کمیٹی خواجہ پاشاہ خازن مسجد کمیٹی ‘ خواجہ عارف الدین ‘ الحاج خواجہ معین خوشتر موظف صدر مدرس کے علاوہ دیگر مسلمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
محبوب نگر : بزن سخن محبوب نگر کے زیراہتمام ایک جلسہ بعنوان یاد حسینؓ و مسالمہ اور غیر طرحی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ شیخ منزل مدینہ مسجد محبوب نگر پر منعقدہ ہوئے مشاعرے کی صدارت اور نظامت کے فرائض نامور شاعر ڈاکٹر سلیم عابدی ( صدر بزم سخن محبوب نگر) نے انجام دیئے ۔ جناب سید نصیر الدین احمد ‘ خواجہ معین الدین چشتی بندہ نوازی ‘ حلیڈ بابر ‘ نور آفاقی کے علاوہ جناب ظہیر ناصری ( ظہیری شاہ ) اور بابر شیخ نے مخاطب کرتے ہوئے حضرت امام حسینؓ کی شہادت عظمیٰ پر سیرحاصل روشنی ڈالی اور کہا کہ اپنے نانا جان کی اُمت کیلئے انہوں نے نہ صرف اپنی جان کی قربانی پیش کی بلکہ اپنے ارکان خاندان جس میں شیرخوار بھی شامل تھے ان کے ساتھ سرکٹانے کیلئے آگے آگئے ۔ بعد ازاں مشاعرہ کا آغاز ہوا اور محبوب نگر کے چوٹی کے شعراء حضرت نور آفاقی ‘ صادق علی فریدی ‘حلیم بابر‘ظہیر ناصری ‘ ڈاکٹر سلیم عابدی ‘ ذاکر حضرمی ‘ڈاکٹر رشید رہبر ہاشمی ‘ اسمعیل قیصر ‘ علی منان ‘ جلیل رضا باسط مظہری اور دیگر شعراء نے اپنا منتخب کلام سنایا ۔ پروگرام کا آغاز عاصم شیخ کی قرات کلام پاک سے ہوا جبکہ بصیر شیخ نے بارگاہرسالت مآبﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔
شاہ آباد : شاہ آباد‘ چیوڑلہ منڈل مستقر کے علاوہ دیگر علاقہ جات بوڈم پہاڑ تاڑلہ پلی و کمیری گوڑہ ‘ ناگرگوڑہ ‘چرلہ گوڑہ ‘ حیتاآباد‘ ماچن پلی ‘ سولی پیٹ ‘ سردار نگر کے علاوہ دوسرے علاقہ جات میں یوم عاشورہ کا جوش و خروش کے ساتھ اہتمام عمل میں آیا ۔ مختلف مقامات پر آج مزید جلوس نکالے گئے جسمیں بلامذہب وملت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر قومی یکجہتی کے مناظر دیکھنے میں آئے ۔ اس موقع پر منڈل کے گرام پنچایت کے سرپنچس کے علاوہ دوسرے لیڈران موجود تھے۔
پٹلم : مستقر پٹلم کے علاوہ اطراف و اکناف کے تمام دیہاتوں میں جلسہ یوم شہادت منایا گیا ۔ مستقر پٹلم کی جامع مسجد کے عقب میں عاشورخانے سے علم کا جلوس مختلف محلوں سے گذرتے ہوئے پٹلم کے ویکلی مارکٹ دوپہر کے وقت پہنچا ‘ جہاں پر عوام کا کافی ہجوم تھا۔ ویکلی مارکٹ میں مختلف اقسام کی دکانیں سجائی گئی ۔ برقی کے بھی کافی حد تک اچھے پیمانے پرانتظامات کئے ہوئے تھے ۔ محمد منیر بابا ‘ محمد ایوب ‘ محمد احمد ‘ محمد حسن نے جلسہ میں آئے ہوئے عوام کا خیرمقدم کرتے ہوئے تمام لوگوں کو یوم عاشورہ کے شربت کا وسیع طور پر اہتمام کیا گیا ۔
یلاریڈی : یلاریڈی مستقر کی مساجد پر یوم عاشورہ کے موقع پر شہدائے کربلا پر جلسہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ بعد نماز ظہر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ‘ فاتحہ کے بعد عصر کی نماز ادا کی گئی جس کے بعد جناب حافظ محمد عبدالمجید نقشبندی خطیب و امام جامع مسجد نے شہدائے کربلا پرخطاب کرتے ہوئے حضرت سیدنا امام حسینؓ کی سیرت بیان کی ۔ اہل بیت جیسا صبر و استقلال ہر مسلمان میں پیدا کرنے کا مشورہ دیا ۔ جناب غلام شبیر علی ساگر نے منقبت سنانے کی سعادت حاصل کی ‘ بعد سلام جلسہ اختتام کو پہنچا ۔ مسجد عثمانیہ پر جناب محمد منظر عالم رضوی صدر مدرس مدرسہ انوار العلوماپنے جامع خطاب میںکربلا پر روشنی ڈالی ۔ امام حسینؓ کے جدبہ ایمانی سے درس لینے کا مشورہ دیا ۔ شہید اعظم کی تعلیمات سے ہر مسلمان کو آراستہ ہونے کا مشورہ دیا ۔فاتحہ و سلام کے بعد جلسہ کا اختتام عمل میں آیا ۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی۔