اضلاع میں نماز عیدالاضحی

بودھن :۔ خطیب و امام مسجد رزاق حافظ سید ایوب کے بموجب ان کی مسجد میں نماز عیدالضحیٰ ٹھیک 7:00 بجے ادا کی جائے گی اور اس طرح عیدگاہ جدید میں 9:00 بجے ‘ مسجد نواز میں 7:00بجے ‘ مسجد ناد علی میں 7:15 ‘ مسجد عمر فاروق میں 7:30‘ مسجد مقصود میں 7:05 کو اور مسجد حبیب میں 8:00 بجے نماز عیدالاضحی ادا کی جائے گی اور اس طرح جامع مسجد رئیس پیٹ میں نماز 8:30 بجے ادا کی جائے گی اور مسجد قاسم بیگ میں 6:35 کو اور مکہ مسجد میں نماز عیدالضحیٰ ٹھیک 7:45کو ادا کی جائے گی ۔

 

سنگاریڈی :۔ جناب یوسف صاحب کی اطلاع کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر بروز جمعہ عیدگاہ تاڑلہ پلی ( سنگاریڈی) میں نماز عیدالاضحی ٹھیک 9:30 بجے صبح ادا کی جائے گی ۔ مولانا سید علی شاہ صاحب فضائل قربانی بیان کریں گے اور نماز عید کی امامت کریں گے ۔

 

نرمل : معتمد مسجد اقبال النساء اہلسنت و الجماعت پریہ درشنی نگر نرمل کی اطلاع کے بموجب مسجد ہذا میں نماز عیدالاضحی مورخہ 25ستمبر بروز جمعہ صبح ٹھیک 8:15 بجے ہوگی ۔ حافظ و قاری نسیم رضوی عید کی نماز پڑھائیں گے ۔

 

پرگی : عیدگاہ جدید پرگی میں نماز عیدالاضحی 8:50بجے صبح ادا کی جائے گی اور بارش ہو تو شاردا گارڈن میں نماز ادا کی جائے گی ۔ مساجد کمیٹی پرگی صدر محمد یوسف نے یہ بات بتائی۔

 

پٹلم :۔ 25ستمبر بروز جمعہ صبح 7:00 بجے جامع مسجد میں عیدالضحیٰ کی نماز مسجد طور کے پیش امام مولانا محمد اسد پڑھائیں گے ۔ نوتعمیرشدہ عیدگاہ پر عیدالاضحی کی نماز ٹھیک صبح 9:30 بجے ادا کی جائے گی ۔ خطیب مولوی سید عبدالغنی قربانی کے متعلق روشنی ڈالیں گے ۔ جامع مسجد کے پیش امام مفتی شیخ جمشید عیدالاضحی کی نماز و خطبہ کے فرائض انجام دیں گے ۔

 

بیدر :۔ جناب منصور احمد خان ایڈوکیٹ سکریٹری اڈھاک انتظامی کمیٹی عیدگاہ محمد آباد بیدر کے پریس نوٹ کے بموجب مرکزی نماز عیدالاضحی حسب روایت قدیم 10ذی الحجہ کو عیدگاہ بیدر میں ٹھیک 9:30 بجے صبح بلاکسی انتظار توقف کے ادا کی جائے گی ۔ حافظ و عالم عبدالغنی نماز عید پڑھائیں گے اور خطبہ دیں گے ۔ عامتہ المسلمین سے گذارش ہے کہ عیدگاہ تشریف لاکر عیدالاضحی ادا کرتے ہوئے اپنے عظیم ملی اتحاد کا مظاہرہ کریں ۔ اگر ابارش ہو تو نماز عید جامع مسجد اور اپنے اپنے محلہ کی مساجد میں ادا کی جائے گی ۔
٭٭ حسب روایت قدیم اس مرتبہ بھی عیدگاہ چدری میں نماز عیدالاضحی صبح 9:30 بجے بلاکسی انتظار و توقف کے ادا کی جائے گی ۔ حافظ و قاری محمد

ساجد پیش امام مسجد مدینہ ( نئی کمان) بیدر نماز عیدالاضحی پڑھائیں گے اور خطبہ دیں گے ۔ عامتہ المسلمین سے گذارش ہے کہ وہ وقت مقررہ پر عیدگاہ تشریف لاکر نماز عید الاضحی ادا کر کے اپنے عظیم الشان اجتماعی و ملی اتحاد کا مظاہرہ کریں۔

 

کرنول :۔ مسجد حضرت سید شاہ عبدالطیف لااُجالی قدس سرہ کرنول میں عیدالاضحی کی نماز صبح 8:00بجے ہوگی ۔ امامت و خطابت کے فرائض مولانا حافظ سید شاہ ہاشم عارف بادشاہ قادری حیدری خلف اکبری سجاد نشین بارگاہ لااُبالی انجام دیں گے ۔

 

محبوب نگر :۔ جناب محمد خواجہ منیر الدین صدر مجلس انتظامی مسجد منیر کے بموجب مسجد منیر نزد گورنمنٹ ہاسپٹل روڈ محبوب نگر میں نماز عیدالاضحی ٹھیک صبح 8:30 بجے ادا کی جائے گی ۔ مفتی عبداللہ حامد رشادی ناظم جامعہ اسلامیہ تعلیم البنات محبوب نگر فضائل و مسائل عیدالاضحی بیان کریں گے۔

 

مٹ پلی :۔ عیدالاضحی کے سلسلہ میں اڈھاک انتظامی کمیٹی مٹ پلی کے ذمہ داران محمد شاکر حسین صدیقی ‘ محمد شکیل ‘ محمد شاہد ‘ محمد وکیل ‘ اطہر عالم خان ‘ شیخ وکیل ‘شیخ محمد ( مجیب) عبدالعظیم ‘ مرزا فاروق علی بیگ ‘ ذاکر خان ‘ محمد شفیع نے کہا کہ عیدالاضحی کی نماز عیدگاہ وینکٹ راؤ پیٹ میں صبح 8:30 بجے صبح ‘ جامع مسجد میں 8:45 بجے اور بسم اللہ مسجد میں 9:00بجے رکھی گئی ہے ۔