اضلاع میں نماز تراویح کا اہتمام

عادل آباد : مسجد انوارمصطفیٰ و خانقاہ محمدی عادل آباد میں رمضان المبارک کے چاند رات سے روزآنہ تین پارہ حافظ و قاری مولانا عتیق الرحمن محمدی تراویح میں سنائیں گے ۔ پہلے عشرہ میں خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا ۔ دوسرے عشرہ سے 27رمضان المبارک تک قرآن کریم کا دوسرا دور ہوگا ۔ متولی خانقاہ محمدی میر اعجاز علی کے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ کے مطابق عشاء کی جماعت 9بجے انشاء اللہ ہوگی ۔ بعد تراویح زکر اور اجتماعی دُعا ہوگی ۔ مولانا میر نصرت علی نے اہل ذوق مرد خواتین سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش ہے ۔

راماگنڈم گوداوری کھنی : جامع مسجد گوداوری کھنی میں چاند رات سے نماز تراویح میں مولانا منور علی مظاہری روزآنہ سوا پارہ سنائیں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 8.30بجے ہوگی ۔

٭ مسجد جبل این ٹی پی سی میں مولانا محمد صابر قاسمی چاند رات سے نماز تراویح میں روزآنہ سوا پارہ سنائیں گے ۔ نماز عشاء 8.30بجے ہیوگی ۔

٭ مسجد سعید شانتی نگر ایف سی آئی میں مفتی عثمان قاسمی چاند رات سے نماز تراویح میں روزآنہ تروایح میں روزآنہ سوا پارہ سنائیں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 8.45 بجے ہوگی ۔

٭ مسجد حمیدیہ حیدر نگر گوداوری کھنی میں حافظ و قاری محمد خالد چاند رات سے نماز تراویح میں سوا پارہ سنائیں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 8.30بجے ہوگی۔

٭ مسجد نور مصطفیٰ ایم ٹی پی سی کالونی میں مولانا حافظ واجد حسین نظامی چاند رات سے نماز تراویح میں روزآنہ سوا پارہ سنائیں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 8.30بجے ہوگی ۔

٭ مسجد کوثر آئی بی کالونی گوداوری کھنی میں مولانا سید عرفان قاسمی چاند رات سے نماز تراویح میں روزآنہ سوا پاراہ سنائیں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 8.30بجے ہوگی۔

٭ جامع مسجد ایف سی آئی میں حافظ عبدالقیوم چاند رات سے نماز تراویح میں روزآنہ سوا پارہ سنائیں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 8.30بجے ہوگی ۔

جوگی پیٹ :۔ محمد افتخار علی کے بموجب تحصیل مسجد میں حافظ انعام الحق چاند رات سے نماز تراویح میں سوا پارہ ‘ محبوالمساجد میں حافظ عطااللہ سوا پارہ ‘ مدینہ مسجد میں حافظ گُل فراز سواپارہ ‘ جامع مسجد قدیم میں حافظ محمد محبوب علی سوا پارہ سنائیں گے ۔ تمام مساجدوں میں عشاء کی نماز انشاء اللہ ٹھیک 8.30بجے ہوگی ۔
م

حبوب نگر :۔ مدرسہ الکوثر کے زیراہتمام مسجد عثمان ابن عفانؒ( احاطہ مدرسہ الکوثر) میں پہلے عشرہ میں مولانا مفتی عبدالقیوم عتیق مظاہری چاند رات سے نماز تراویح میں روزانہ تین پارے سنائیں گے ۔ نماز عشاء 8.45بجے ہوگی ۔

٭ مسجد محمدی آمینہ مسدوس نگر محبوب نگر میں چاند رات سے حافظ و قاری مولانا محمد فخر الدین رشادی امام و خطیب مسجد ہذا روزآنہ تراویح میں سوا پارہ قرآن شریف سنائیں گے ۔

بیدر :۔ مسجد درگاہ حضرت سیدنا خواجہ ابوالفیضؔ فیض پورہ بیدر میں ماہ مقدس رمضان المبارک کی چاند رات سے نماز تراویح میں حافظ و قاری سید شاہ معین الدین حسینی عرف حسین چشتی جانچین سجادہ نشین و خطیب مسجد ہذا روزآنہ دیڑھ پارہ تلاوت قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ نماز عشاء انشاء اللہ 8.45 بجے ہوگی ۔

٭ مسجد لطیف پورہ بیدر میں رمضان المبارک کے پیش نظر نماز عشاء 8.30 بجے ادا کی جائے گی ۔ مسجد ہذا میں نماز تراویح میں حافظ کاظم اور حافظ عبدالسمیع روزآنہ قرآن مجید کا ایک پارہ سنائیں گے ۔ روزآنہ نماز فجر کے بعد تفسیر ‘ روزہ ‘ زکوٰۃ اور اعتکاف کے ضمن میں مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی خطیب جامع مسجد بیدر تفصیلی بیان کریں گے ۔

٭ انتظامی کمیٹی مسجددستگیر شاہ پور گیٹ بیدر کی پریس نوٹ کے بموجب مسجد دستگیر شاہ پور گیٹ بیدر میں نماز تراویح میں حافظ محمد کاظم مدرسہ صدیقہ حفظ القرآن روزانہ 3پارے سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ مدرسہ ہذا میں نماز عشاء کی اذان 8.30بجے ہوگی اور جماعت 8.45بجے ہوگی ۔