بچکنڈہ : بچکنڈہ منڈل اطراف و اکناف میں حفاظ اکرام کی تراویح مسجد عابدین بچکنڈہ میں مولانا محمد رضوان القاسمی تراویح میں روزآنہ دیڑھ پارہ جامع مسجد بچکنڈہ میں مولانا محبوب قاسمی مولانا ربانی قاسمی ، تراویح میں روزآنہ سوا پارہ مسجد محمدیہ میں بہار کے حافظ مطب تراویح میں دیڑھ پارہ ، دڑتی میں حافظ ماجد دیڑھ پارہ ، پلکل میں حافظ ایوب دیڑھ ، واجد نگر میں حافظ محسن تراویح میں دیڑھ پارہ کندرپلی میں حافظ حنیف دیڑھ پارہ مفتی ابوبکر قاسمی پنجورہ جامع مسجد میں تراویح میں دیڑھ پارہ مولانا عمران رحمانی تراویح میں سوا پارہ مولانا غلام محمد حسامی دیڑھ پارہ حافظ سلیم دیڑھ پارہ فتح اللہ پور جامع مسجد میں دس دن میں قرآن سنانے کا شرف حاصل کر رہے ہیں ۔ مدرسہ کے حفاظ اکرام بچکنڈہ میں خواتین میں بھی دو محلوں میں تروایح کا نظم کیا گیا ہے جس میں دارالعلوم بچکنڈہ کے حفاظ اکرام پڑھائیں گے ۔ ہسگل میں حافظ احمد روزانہ تراویح میں سوا پارہ سنانے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ۔
محبوب نگر : مجلس انتظامی مکہ مسجد محبوب نگر کے پریس نوٹ کے بموجب چاند رات سے مولانا حافظ محمد مجتبی رضا مولوی کامل جامعہ نظامیہ روزانہ دو پارے نماز تراویح میں تلاوت کی سعادت حاصل کریں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 8.40 بجے ہوگی ۔ جامع مسجد شرفی چمن پالکنڈہ میں چاند رات سے مولانا حافظ سید عبدالصمد حسین رضوی قادری شرفی استاذ جامعہ نظامیہ پہلا دہا میں روزانہ 3پارے سنائیں گے ۔
کورٹلہ : کورٹلہ کے مساجد میں رمضان المبارک کے موقع پر نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ چاند رات سے کورٹلہ کے مساجد میں مندرجہ ذیل حفاظ اکرام نماز تراویح میں سوا پارہ سنائیں گے ۔ حافظ سید محمد علی جامع مسجد ، مولانا عتیق الرحمن قاسمی مسجد عرفات ، مولانا شجاع الدین قاسمی چھوٹی مسجد ، حافظ محمد غیاث الدین مسجد حراء … حافظ محمد سلیم مسجد محمدیہ ، حافظ محمد مبشر عالم مسجد مدینہ ، حافظ محمد عقیل مسجد عمر ، مولانا محمد عابد سعدی مسجد قباء ، مولانا عبدالحمید مسجد امام ، مولانا محمد مشتاق الحسنی مسجد عائشہ ، مولانا سید نعیم اسعدی مکہ مسجد ، حافظ محمد عبدالمجاہد علی مسجد منی ، مولانا احمد عبداللہ قاسمی مسجد بلال ، مولانا محمد عبدالمجید قاسمی مسجد مزدلفہ ، مولانا عبدالرحیم طارق اسعدی مسجد سرور ، حافظ عبدالباری مسجد عثمان ، مولانا محمد البصار ندوی مسجد عیدگاہ ، مولانا محمد ضمیر حسامی مسجد اربن کالونی کورٹلہ ۔ نماز تاریوح میں روزانہ سوا پارہ سنائیں گے ۔ حافظ محمد عرفان ایم آر گارڈن کورٹلہ ، حافظ محمد عمران اسٹار فنکشن ہال کورٹلہ پر روزانہ 3 پارے سنائیں گے ۔