جمعرات , دسمبر 12 2024

اضلاع میں مزید بارش و ژالہ باری کا امکان

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے مختلف مقامات پر آج دن کے دوران طوفانی ہواؤں اور گرج و چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ چھتیس گڑھ تا ساحلی کرناٹک سطح سمندر سے 1.5 کلومیٹر بلندی پر طوفانی ہوائیں چلیں گی ۔ جس کے اثر سے تلنگانہ میں بارش کا امکان ہے ۔ تلنگانہ کے اضلاع جگتیال ، راجنا سرسلہ ، کمرم بھیم ، یاددری بھونگیری ، سدی پیٹ اور رنگاریڈی میں ہفتہ کو دوپہر کے دوران بارش ہوئی ۔ گھن پور ( ضلع جنگاؤں ) میں 3 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ دیگر مقامات پر اوسطاً ایک تا دو سنٹی میٹر بارش ہوئی ۔ عادل آباد اس ریاست کا گرم ترین مقام تھا ۔ جہاں آج زائد از 41 ڈگری درجہ حرارت درج کیا گیا ۔ میدک اور نظام آباد کا درجہ حرارت بھی 41 ڈگری رہا ۔ حیدرآباد میں دو ڈگری کی کمی کے ساتھ آج کا درجہ حرارت 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT