اضلاع میں جلسہ و جلوس میلادالنبیؐ

ورنگل… حضرت سید شاہ مصطفے قادری المعروف کمال پاشاہ سجادہ نشین حضرت سید شاہ قادر محی الدین کی اطلاع کے بموجب حسب روایت 12ربیع الاول حویلی عرس جاگیر ورنگل میں ظہر تا عصر زیارت آثار مبارک کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر جلسہ عید میلادالنبی ؐ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں حافظ ڈاکٹر سید مرتضیٰ علی صوفی خطیب و امام مسجد ڈنکا ( حیدرآباد) مولانا خواجہ جعفر العابدین رضوی خطیب وامام مسجد کوثر منڈی بازار ورنگل، مولانا شرف الدین رضوی کے خطابات ہوں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے سید شاہ علی مرتضی قادری، سید شاہ حیدر ہلال الدین قادری المعروف نوید بابا سجادہ نشین درگاہ حضرت معشوق ربانی عرس جاگیر ورنگل، سید حاجی الدین چشتی ( حیدرآباد ) شرکت کریں گے۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عزیز احمد عرسی موظف پرنسپل اسلامیہ ڈگری کالج انجام دیں گے۔
کریم نگر… غلام ربانی قادری معتمد کے بموجب 12 ربیع الاول شریف کو حسب سابق میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام جلوس محمدی ٹھیک ساڑھے دس بجے صبح بمبئی اسکول حسین پورہ سے زیر نگرانی سید خالد محی الدین فرید بابا نکالا جائے گا۔ بعد فجر بمبئی اسکول میں آثار مبارک کی زیارت اور دعوت عام کا اہتمام رہے گا۔ جلوس شہر کے مختلف شاہراہوں سے گذرتا ہوا ٹھیک چار بجے درگاہ کریم اللہ شاہ ؒ تک پہنچ کر صلوۃ و سلام پر اختتام پذیر ہوگا۔ ظہر کی نماز 2بجے مسجد سواران میں ادا کی جائے گی۔جلوس کے اختتام پر احاطہ درگاہ میں ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے طعام کا انتظام رہے گا۔ جلوس کی سرپرستی جناب سید غوث الدین قادری کریں گے۔
٭٭ سید غوث الدین قادری سرپرست کے بموجب میلادالنبیؐ کی مرکزی کانفرنس زیر اہتمام میلادالنبیؐ کریم نگر 12ربیع الاول بروز اتوار بعد عشاء ہاکی گراؤنڈ مکرم پورہ میں مقرر ہے۔ جناب عبدالکریم زاہد قادری صدر کمیٹی صدارت اور مخدوم جمالی اشرفی حیدرآباد نظامت کریں گے۔ جلسہ کا آغاز 9بجے حافظ و قاری سید معز الدین قادری عرف حافظ یوسف کی قرأت سے ہوگا۔ شیخ طریقت حافظ محمد عبدالقدیر قادری نعت پاک پیش کریں گے۔ مہمان خصوصی مولانا ڈاکٹر محمد احمد نعیمی لکچرر جامعہ ہمدرد یونیورسٹی دہلی کا خطاب ہوگا۔ مولانا خواجہ جعفر العابدین ورنگل بھی مخاطب کریں گے۔
نظام آباد … محمد یسین نظامی کے بموجب میمن فنکشن ہال احمد پورہ کالونی نظام آباد میں جلسہ میلادالنبی ؐ برائے خواتین 4جنوری بروز اتوار 4تا8بجے شام مقرر ہے۔ جلسہ کی نگرانی ڈاکٹر مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعتہ المومنات کریں گی۔ مفتیہ سیدہ غوثیہ شاہد مومناتی معلمہ جامعتہ المومنات، مفتیہ عائشہ سمیہ مومناتی معلمہ جامعتہ المومنات، مفتیہ سمیرہ خاتون مومناتی معلمہ جامعتہ المومنات، مفتیہ رقیہ فاطمہ مومناتی معلمہ جامعۃ المومنات، عالمہ سمیہ تبسم مومناتی، عالمہ فرحین بیگم مومناتی مخاطب کریں گے۔ اختتام جلسہ آثار مبارکہ کی زیارت کرائی جائے گی۔ خواتین و طالبات سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔
پٹلم … مستقر پٹلم کے مسجد طور میں زیر صدارت جناب سیدعبدالغنی امام و خطیب جامع مسجد پٹلم بروز اتوار بعد نماز فجر تا ظہر جلسہ سیرت النبی ؐ منعقد کیا جارہا ہے جس میں مہمانان خصوصی مولانا ظہیر رضؤی ( نائیگاؤں ) مولوی محمد قمر الدین رضا، مولانا سراج الہدی قدوس ازہری، مولانا مفتی محمد جمشید شرکت کریں گے۔ بعد ظہر جمیع شرکاء کیلئے طعام کا انتظام رہے گا۔
بیدر…جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے سابق امیرحلقہ عبداللہ جاوید 4جنوری بروزاتوار 11بجے دن تاایک بجے مسجد ابراہیم خلیل اللہ ، چیتہ خانہ مین روڈ بیدر میں ہونے والی سیرت مہم کے اہم جلسہ میں خصوصی خطاب کریں گے اور بتائیں گے کہ نبی کریم ؐکی ذات بابرکات نے انسانیت پر جو احسانات فرمائے ہیں وہ کس طرح موجودہ نسل اور تاقیامت مؤثر ، کارکرد اور انسانیت نواز ہیں ۔
محبوب نگر… جناب حبیب طاہر الحبشی صدر نوجوانان اہل سنت والجماعت ضلع محبوب نگر نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا ہے کہ جلسہ میلادالنبیؐ12 ربیع الاول بروز اتوار 11بجے دن بمقام مدینہ چوک محلہ مدینہ مسجد منعقد کیا جارہا ہے۔ جلسہ سے قبل جماعت حبیب سالم الحبشی دف پر نعت پاک پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ جلسہ کی نگرانی جناب محمد عبدالشکور ، جناب سید سلطان، جناب بابر شیخ بانی و سرپرست نوجوانان اہلسنت و الجماعت صدارت کریں گے۔ مہمان مقرر مفتی محمد برہان الدین رضوی القادری اتر پردیش مخاطب کریں گے۔ مولانا حافظ محمد چاند، مولانا حافظ الیاس علی مقررین ہوں گے۔
قاضی پیٹ…احاطہ درگاہ شریف حضرت سید شاہ افضل بیابانیؒ قاضی پیٹ میں 12ربیع الاول کو جلسہ میلادالنبی ؐ و زیارت آثار مبارک منایا جارہا ہے۔ سجادہ نشین جناب خسرو پاشاہ بیابانی کی نگرانی میں بعد نمازظہر سماع خانہ میں علماء اور مشائخین کا خطاب ہوگا۔ بعد نماز مغرب خواتین کیلئے علحدہ زیارت آثار مبارک کروائی جائے گی اور پردہ کا خاص انتظام رکھا گیا ہے۔ مسلم گرین اسٹار یوتھ کی جانب سے بعد نماز ظہر جشن میلاد ریالی نکالی جائے گی، ریالی میںشرکت کی خواہش کی گئی ہے۔
نلگنڈہ … نوجوانان مسجد گڑھی و پنجہ شاہ کی جانب سے 12ربیع الاول کے موقع پر خون کا عطیہ کیمپ بروز اتوار صبح 9بجے تا دوپہر بمقام پنجہ شاہ گراؤنڈ نلگنڈہ میں اہتمام کیا جارہا ہے۔ یہ بات نوجوانان محلہ ، مولانا محمد فیاض، محمد لطیف، محمد عمر نے اپنے صحافتی بیان میں بتائی۔انہوں نے بتایا کہ جشن میلادالنبی ؐ کے موقع پر منعقدہ خون کا عطیہ کیمپ کا جو ائنٹ کلکٹر نلگنڈہ مسٹر این ستیا نارائنا ، مولانا سید احسان الدین قاسمی، مولانا محمد عبدالرحمن ، مولانا خواجہ ضیا ائدین، مفتی سید صدیق احمد و دیگر شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عطیہ کیمپ کے انعقاد کا مقصد امت مسلمہ کے کسی بھی فرد کو ضرورت کے وقت اسانی سے خون مہیا کیا جاسکے۔ امت مسلمہ سے اپیل کی ہے کہ اس کیمپ میں زیادہ سے زیادہ افراد شریک ہوکر خون کا عطیہ دیتے ہوئے کیمپ کو کامیاب بنائیں۔
کرنول…سجادہ نشین درگاہ حضرت سیدشاہ امین الدین حسینی چشتیؒ کرنول سیدشاہ عابدحسینی چشتی کے بموجب 12؍ربیع الاول مطابق4؍دسمبربروزاتوارصبح ٹھیک آٹھ بجے مسجدکالے کریم کے احاطہ میںجشن عیدمیلادالنبیؐ منعقدکیاجارہاہے۔خلف اکبرسجادہ نشین درگاہ حضرت سیدشاہ عبدالطیف لاابالیؒ کرنول مفتی سیدشاہ عارف بادشاہ قادری مہمان مقررکی حیثیت سے شرکت کریںگے۔جلسہ کے بعدآثارمبارکہ کی زیارت کروائی جائے گی۔سیدشاہ عابدحسینی چشتی نے تمام عاشقان رسول ؐسے درخواست کی ہے کہ کثیرتعدادمیںشرکت کریں۔