اضلاع میں جشن میلاد النبیؐ کا انعقاد

نارائن پیٹ :نارائن پیٹ میں 12 ربیع الاول کے مبارک و مسعود موقع پر جشن میلاد النبیؐ و جلوس کا بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں آیا جس میں مستقر کے علاوہ اطراف و اکناف سے ہزاروں کی تعداد میں شمع محمدی کے پروانوں نے جوق در جوق شرکت کی ۔ مرکزی میلاد کمیٹی نارائن پیٹ کے زیر اہتمام حسب سابق جلوس میلاد النبیﷺ 9.30 بجے دن لعل مسجد سے برآمد ہوا ۔ جو محتلف شااہرہوں موچی واڑہ ،معصوم ولی درگاہ ،مدینہ مسجد،دھول پیٹ ،چکری کٹہ ،معین روڈ ،قدیم بس اسٹانڈ حاجی خان پیٹ ،معین چوراہا سے ہوتا ہوا درگاہ حضرت سید شاہ تقی بابا سبز پوشی قادری پر اختتام پذیر ہوا ۔ دوران جلوس مختلف مقامات پر مقامی نوجواونں سیاسی قائدین کی جانب سے جلوسوں کے استقبال کیلئے شامیانے نصب کئے گئے تھے اور شربت، میوہ جات، مٹھائیاں ،ٹھنڈے مشروبات کے ساتھ تواضع کی جارہی تھی ۔ ٹی آر ایس قائدین مسرز شیو کمار ریڈی ،ڈاکٹر نرسمہا ریڈی کے علاوہ تلگودیشم قائدین اور بی جے پی قائدین نے بھی جلوس کا استقبال کیا ۔

پٹلم: مسجد طور پٹلم میں زیر صدارت خطیب الحاج سید عبدالغنی جلسہ میلاد النبیﷺ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جلسہ کی نظامت مسجد طور کے پیش امام جناب مولانا طارق انور ظاہری نے چلائی ۔ محمد شعیب اختر کے کلام پاک سے جلسہ کا آغاز کیا ، صباحی مدرسہ کے طلباء مدرسہ تعلیم الاسلام کے طلباء نے بڑے ہی اچھے انداز میں حمد ثناء نعت شریف و مکالے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ پٹلم کے مشہور و معروف نعت خان جناب محمد اسمعیل جنیدی جناب سید حسن نے حضور عبدالغنی اور مولانا سراج الہدی اور دیگر نے خطاب کریت ہوئے میلاد النبیؐ کے فضائل پر روشنی ڈالی ۔

سرپورٹاون : سرپور ٹاون مستقر کے مسجد یمنی کے قریب بس اسٹانڈ میں 4 جنوری اتوار بعد نماز عشاء بصدارت مفتی محمد رفیق قاسمی منعقد ہوا ۔ اس محفل و جلسہ میں حافظ و کرام اور حفظ کرنے والے طالب علموں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ مفتی محمد رفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ جلسہ میلاد النبیؐ کا سیرت نبی کریم ﷺ کو عام کرنا اور اس پر عمل کرنا ہے ۔ رسول ہاشمی ﷺ کی آمد سے جو چیز بھی منسوب ہوئی وہ مقدس و متبرک ہوگئی ۔ آپؐ کی جس شہر میں آمد ہوئی وہ شہر تمام شہروں میں مکرم ہوا ۔ جس خاندان میں آمد ہوئی وہ خاندان سارے خاندان میں افضل ہوا ۔ جس امت پر آپﷺ کی آمد ہوئی وہ امت سارے امتوں میں محترم ہوگی ۔ آمد رسول ہاشمی ﷺ مسرتوں سے مربوط ہے فضل الہی ہے عطائے خدا وندی ہے ۔ اس لئے ہم تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ حضورﷺ کی آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچاتے ہوئے پانچوں وقتوں کی پابندی کے ساتھ نماموں کو ادا کریں۔

بانسواڑہ : بانسواڑہ میں پیارے بیب رب العلالمین محسن انسانیت ، سرور کونین ﷺ کی ولادت مبارکہ کا دن منایا گیا اور عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر جلوس محمدی نکالا گیا مسجد نور محمد عبدالعارف صدر مسجد کی زیر نگرانی میں یہ جلوس بلال کالونی کی مسجد بلال سے ہوتا ہوا بانسواڑہ کے تمام اہم شاہراہوں سے گذرتا ہوا حضرت سیدنا بی بی صاحبہؒ کی درگاہ پر اختتام پہونچا جہاں پر سلام و فاتحہ حوانی کی گئی ۔ اس کے علاوہ بانسواڑہ کے کئی مواضعات میں بھی جشن عید میلاد النبیؐ منایا گیا ۔ بانسواڑہ کے اس جلوس محمدی میں تقریبا سینکڑوں کی تعداد میں عوام دیکھی گئی ۔ اس موقع پر اہم نامور شخصیتوں نے جلوس محمدی میں شرکت کی اور غلامی کا ثبوت پیش کیا ۔