بچکنڈہ : مستقر بچکنڈہ میں یوم جمہوریہ پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ ایم آر او آفس میں ایم آر او مسٹر رام کرشنا نے پرچم کشائی کی ہے۔ منڈل آفس میں ایم پی ڈی او مسٹر پربھننا نے پرچم لہرایا۔ پولیس اسٹیشن میں سی آئی سردار سنگھ نے پرچم کشائی کی۔ گرام پنچایت میں سرپنچ مسٹر رنویر کالے نے پرچم لہرایا۔ گورنمنٹ اُردو میڈیم ہائی اسکول میں ایچ ایم راجیشور ریڈی نے پرچم لہرایا۔
ناگر کرنول:ناگر کرنول میں یوم جمہوریہ تقریب کا بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ انعقاد عمل میں لایا گیا۔ صبح کی ابتدائی ساعتوں سے اسکولوں کے طلباء و طالبات مستقر کے اہم راستوں پر نعروں کے ساتھ گشت کرتے دیکھے گئے۔ صبح 7 بجے صدرنشین نگر پنچایت شری وی موہن گوڈ نے گاندھی پارک میں پرچم کشائی کی۔ 8:15 بجے کمشنر نگر پنچایت مسٹر روی کانت نے نگر پنچایت کے دفتر میں رسم پرچم کشائی انجام دی۔ مدینہ ماڈل اسکول اُردو میڈیم میں جناب خواجہ محی الدین این آر آئی نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر معتمد مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی جناب سید شکیل، صدر جناب محمد خلیل، خازن محمد فخرالدین، مہیش کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ مستقر کے دفتر وقف کامپلیکس میں صدرنشین وقف کامپلیکس کمیٹی جناب ناصر محی الدین نے پرچم کشائی انجام دی۔ اس موقع پر معتمد کمیٹی جناب سید رفیع الدین، خازن جناب محمد انیس احمد خان، اراکین کمیٹی جناب قطب الدین خان، خلیل الرحمن، محمد محمود کے علاوہ محاسب جناب شیخ فریداحمد، نرنجن، ربانی اور دیگر نے حصہ لیا۔ اخیر میں منعقدہ تقریب میں مستقر کے آر ڈی او آفس میں انچارج آر ڈی او مسٹر نارائن ریڈی نے پرچم کشائی انجام دی۔
رائچور:26 جنوری کی صبح 7:30 بجے رائچور ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے دفتر پر بدست جناب محمد رسول نائب صدر ضلع وقف کمیٹی یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم کشائی عمل میں آئی۔ اس موقع پر نائب صدر سید مبصر رضا، ضلع وقف آفیسر علی بن جعفر ، عبید ، سید سلطان قادری ، مہر النساء بیگم ، بشیر احمد ، عبدالقادر اور دیگر موجود تھے۔
ونپرتی: مستقر ونپرتی گاندھی نگر مدرسہ حافظ للبنات میں شاندار انداز میں قومی پرچم لہراکر اساتذہ مع طالبات نے یوم جمہوریہ منایا۔ اس موقع پر مختلف زمروں میں حصہ لینے والی طالبات کو انعامات دیئے گئے۔ قبل ازیں ناظم مدرسہ مولانا ظہرالدین نے طالبات سے خطاب کیا۔
یلاریڈی: یلاریڈی مستقر کے تمام علاقوں میں یوم جشن جمہوریہ کے موقع پر بڑی جوش و خروش کے ساتھ مختلف تہذیبی و ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔ قومی ترنگا لہرایا گیا۔ منڈل تحصیل آفس پر تحصیلدار شریمتی ناگاجیوتی نے ترنگا لہرایا۔ منڈل پریشد صدر مسٹر گنگا دھر، زیڈ پی ٹی سی مسٹر سامیل نے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔ جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر گرام پنچایت پر سرپنچ مسٹر دیویندر نے پرچم لہرایا۔ پولیس اسٹیشن پر سرکل انسپکٹر مسٹر راما کرشنا نے پرچم کشائی کی۔ ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول پر صدر مدرس مسٹر ہری گوپال، اُردو میڈیم پرائمری اسکول پر صدر مدرس مسٹر محمد شفیع الدین، اپرپرائمری اسکول اردو میڈیم پر صدر معلمہ محترمہ چنا فردوس نے قومی ترنگا لہرایا۔ مستقر کی عدالت پر منصف مجسٹریٹ مسٹر شیام پرساد نے ترنگا لہرایا۔ منڈل پریشد آفس پر مسٹر گنگا دھر منڈل پریشد صدر نے ترنگا لہرایا۔ آدتیہ آئی ٹی آئی پر پرنسپال مسٹر محمد عبدالمبین صدیقی نے جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر ترنگا لہرایا۔ اُردو میڈیم اپر پرائمری اسکول پر اسکول کمیٹی چیرمین مسٹر محمد غوث علی نے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔
اوٹکور : مستقر اوٹکور میں سب سے پہلے پولیس اسٹیشن پر 7 بجے صبح یوم جمہوریہ پر پرچم کشائی جناب پروین کمار سب انسپکٹر آف پولیس نے کی اور پولیس عملہ کی سلامی لی۔ ملت اسلامیہ ہائی اسکول میں جنرل سیکریٹری جناب منیر احمد فاروقی نے یوم جمہوریہ پر پرچم کشائی کی۔ مدرسہ تحتانیہ اُردو میڈیم اسکول میں جناب محمد ابراہیم صدر مدرس نے پرچم کشائی کی۔ جامعہ عائشہ سلفیہ اوٹکور میں جناب ضمیر علی نے پرچم کشائی کی۔ ایم پی ڈی او آفس میں محترمہ وجئے لکشمی نے پرچم کشائی کی۔ گرام پنچایت دفتر پر پنچایت سیکریٹری وجیا کماری نے پرچم کشائی کی۔ گورنمنٹ لائبریری اوٹکور میں جناب نرسنگ پرساد نے جھنڈا لہرایا۔ گورنمنٹ ہاسپٹل اوٹکور میں ڈاکٹر سریش ریڈی نے جھنڈا لہرایا۔ تحصیلدار اوٹکور میں جناب شنکرپا ایم آر او نے جھنڈا لہرایا۔ ایم آر سی آفس میں ایم ای او اوٹکور جناب وینکیا نے پرچم کشائی کی۔ گورنمنٹ ڈگری کالج تلگو میڈیم پرنسپال آچاری نے جھنڈا لہرایا۔ اس کے علاوہ پوسٹ آفس اوٹکور پر جناب سرینواس سب پوسٹ ماسٹر نے جھنڈا لہرایا۔
محبوب نگر: 66 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر پولیس پریڈ گراؤنڈ محبوب نگر میں ضلع کلکٹر نے صبح 9 بجے پریڈ گراؤٔڈ پر قومی پرچم لہرایا اور سلامی لی۔ اس موقع پر مختلف محکموں کی جانب سے تیار کردہ جھانکیوں کا انہوں نے مشاہدہ کیا۔ ضلع کلکٹر کے ہاتھوں 434 عہدیداروں کو بہترین خدمات پر توصیف نامے عطا کئے گئے۔ اس موقع پر ضلع ایس پی وشوا پرساد، انچارج جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر راجہ رام، ڈی آر او رام کشن، ضلع کے کلیدی عہدیداروں کے علاوہ مجاہدین آزادی، سیاسی قائدین موجود تھے۔ ضلع کانگریس کے دفتر پر صدر ضلع کانگریس عبیداللہ کوتوال نے صبح 8 بجے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر ایس پرکاش، ستو راملو گوڑ اور دیگر قائدین موجود تھے۔ جہانگیر پیراں آئی ٹی آئی میں سید تقی الدین سیکریٹری نے صبح 7:30 بجے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر انچارج پرنسپل افضل، مکرم علی فاروقی، محمد تاج الدین، سید علی، حافظ سید مشتاق کے علاوہ دیگر طلباء و سرپرست بھی موجود تھے۔
سدی پیٹ : 66 واں یوم جمہوریہ بڑے جوش و خروش سے منایا گیا۔ صبح کی ساعتوں سے ہی سرکاری و خانگی تعلیمی اداروں کے طلبہ کو پربھات پھیری کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ صبح 8 بجے کمشنر بلدیہ نے لال کمان پر ترنگا لہرایا۔ بعدازاں دفتر بلدیہ پر پرچم کشائی کی۔ پریس کلب سدی پیٹ میں محمد حبیب الدین سینئر جرنلسٹ نے نائب صدر پریس کلب محمد فیاض حفیظ کے ساتھ پرچم کشائی کی۔ مرکزی جلسہ گاہ گورنمنٹ ہائی اسکول سدی پیٹ میں تقریب منعقد ہوئی۔ آر ڈی او سدی پیٹ مسٹر اے متیم ریڈی نے مرکزی جلسہ گاہ میں 9:30 بجے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر این سی سی کے طلبہ نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور خطاب کیا۔ اس موقع پر طلباء میں تحریری، تقریری مقابلے، گیمس، رنگارنگ کلچرل پروگرامس میں کامیابی حاصل کرنے والوں میں انعامات، مومنٹوز اور توصیف نامہ تقسیم کئے گئے۔ اس کے علاوہ سینئر صحافیوں اردو، تلگو کو تہنیت پیش کی گئی۔ قبل ازیں آر ڈی او متیم ریڈی تمام محکمہ والوں نے تہنیت پیش کرتے ہوئے گلپوشی شامل پوشی سے نوازا گیا۔ اس موقع پر 6 ویں ایڈیشنل جج سدی پیٹ جناب نوراللہ غوری نے مہمان خصوصی شرکت کی۔ اے او (آر ڈی او آفس) نجیب احمد ، ایم ای او موہن اور انچارج پی آر او کمال الدین موجود تھے۔
نیالکل : نیالکل منڈل کے تمام مواضعات مستقر میں 66 ویں یوم جمہوریہ تقاریب نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ دفتر تحصیلدار آفس پریم آر او دسرتھ سنگھ دفتر منڈل پریشد صدرنشین کملا بائی حدنور پولیس اسٹیشن پر سرکل انسپکٹر وی راگھو گورنمنٹ جونیر کالج پر پرنسپل پرکاش نے پرچم کشائی کی۔ گرام پنچایت حدنور میں سرپنچ بھاگیما نے پرچم کشائی انجام دی۔ مرزا پور گرام پنچایت میں سرپنچ زاہدہ شفیع نے پنچایت آفس پر پرچم لہرایا۔
پٹلم : مستقر پٹلم کے علاوہ اطراف و اکناف کے تمام دیہاتوں میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ یوم جمہوریہ منایا گیا۔ صبح کی اولین ساعتوں میں سرکاری و خانگی اسکولس، سرکاری و خانگی کالجس کے طلبہ نے رنگ برنگے یونیفارم پہن کر پربھات بھیری کی شکل میں مختلف سڑکوں سے نعرے لگاتے ہوئے گشت کرتے دیکھا گیا۔ میجر گرام پنچایت پر مقامی سرپنچ مسٹر اے گنگارام نے قومی پرچم لہرایا۔ پٹلم پولیس اسٹیشن پر سب انسپکٹر مسٹر کے سریدھر ریڈی پولیس عملے کے ساتھ قومی پرچم لہرایا۔ سرکاری دواخانہ مسٹر ڈاکٹر شیو کمار نے پرچم کشائی کی۔ پٹلم پریس پر پرچم کشائی کی۔ اُردو میڈیم اسکول میں صدر مدرس جناب خورشید احمد نے پرچم کشائی کی۔ منڈل آفس پر صدر مسٹر رجنی کانت ریڈی، ایم پی ڈی او مسٹر سرینواس گوڑ، کے ہمراہ پرچم کشائی منڈل آفس پر تحصیلدار مسٹر ستیا گوڑ نے پرچم کشائی کی۔ مارکٹ کمیٹی کے چیرمین مسٹر کریا ریڈی نے پرچم کشائی کی۔ گورنمنٹ جونیر کالج کے پرنسپل جناب شیخ سلام نے لیکچررس و طلباء کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔
آرمور : یوم جمہوریہ کے موقع پر آرمور کے شہر پرکٹ اُردو میڈیم ہائی اسکول میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ یہ پروگرام ہیڈ ماسٹر ہناڈلو کی نگرانی میں عمل میں لایا گیا۔ مولانا الماس، محمد ظہیر علی ایم پی ٹی سی پرکٹ، مرکزی کمیٹی تنظیم المسلمین کے عہدیداروں نے طلباء کو مخاطب کیا اور مختلف کھیل کے انعامات عبدالکریم تاجر رئیل اسٹیٹ کی جانب سے دیئے گئے۔ میونسپل آرمور پر میونسپل چیرمین سواتی سنگھ ببلو، ایم ڈی او دفتر پر ایم ڈی او آرمور پراوین کمار، ڈی ایس پی دفتر آرمور پر رام ریڈی، ایم ای او دفتر پر منڈل ایجوکیشن آفیسر راجہ گنگا رام ، گرام پنچایت پرکٹ پر سرپنچ وجیالکشمی نے پرچم کشائی انجام دی۔ اس تقریب میں مختلف شعبوں کے سرکاری ملازمین و سیاسی قائدین موجود تھے۔