اضلاع جلسہ و جلوس میلاد انبیؐ

سدی پیٹ :۔ جشن میلاد النبی پاسبان ملت سدی پیٹ کے زیراہتمام شاندار پیمانے پر 4جنوری کو جلوس کا نظم کیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب جلوس کی قیادت پاسبان ملت سدی پیٹ کے عہدیداروں نے کی ۔ یکم ربیع الاول سے ہی شہر کے تمام مساجد میں 12روزہ محفل منعقد ہوئے ۔ 12ربیع الاول کی صبح بعد نماز فجر طعام عام و خاص کا نظم کیا گیا تھا۔ مرکزی جلوس بعد نماز ظہر مسجد فردوس سے قدیم بس اسٹانڈ سے شہر کی مختلف شاہراؤں سے گذرتے ہوئے وکٹری چوراہا ‘ کان چٹی چوراہا ‘ اقبال مینار سے مستاآباد چوراہا سے درگاہ حضرت جان اللہ شاہ قادری پہنچا ۔ بعد ازاں فاتحہ خوانی چادر گل درود و سلام کا نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا ۔ اختتام سے قبل ڈی ایس پی مسٹر سی ایچ سریدھر کی گلپوشی کی گئی ۔ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔ پاسبان ملت کے صدر نے شرکاء جلوس اور خاص طور پر محکمہ پولیس سے اظہار تشکر کیا ۔قبل ازیں خادمان ملت ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے قدیم بس اسٹانڈ پر ڈی ایس پی سریدھر اور ویلفیر سوسائٹی کے کنوینر بابا شرف الدین مسعود وغیرہ ہاتھوں میوے اور لڈو تقسیم کئے گئے ۔

قاضی پیٹ :۔ درگاہ شریف قاضی پیٹ میں 12ربیع الاول کو جلسہ میلاد النبیؐ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔ سجادہ نشین جناب خسرو پاشاہ بیابانی کی صدارت میں زیارت آثار مبارک کروائی گئی ۔ بعد نماز ظہر مسلم گرین اسٹار یوتھ کی جانب سے جشن میلاد النبیؐ کی ریالی کو خسرو پاشاہ اور مقامی ارکان اسمبلی ونئے بھاسکر نے ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے ریالی کا افتتاح کیا ۔ یہ ریالی قاضی پیٹ تا ورنگل منڈی بازار تک نکالی گئی جس میں 100سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی ۔

کوڑنگل :۔ سیرت کمیٹی کوڑنگل کے زیراہتمام شب یکم ربیع الاول تا شب بارہ ربیع الاول مطابق 23ڈسمبر تا 3جنوری 2015ء بارہ روزہ میلاد النبی کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ جناب سلطان محی الدین غوثن کی راست نگرانی اور جناب سید انور حسین کی صدارت میں منعقدہ ان مجالس کو مقامی و بیرونی علماء کرام نے مخاطب کیا ۔ مسرز حسین بن احمد قدوس باکراما‘ واحد رضا اور وحید اسیرؔ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ مقررین حضرات میں مولانا محمد حسیب الرحمن رضوی خطیب مدینہ مسجد گرمٹکال کرناٹک ‘ مولانا محمد اسمعیل کامل الحدیث جامعہ نظامیہ ‘ مولانا محمد افروز عالم قادری خطیب مسجد قادریہ ( کوتہ کوٹہ ) ‘ مولانا حافظ شکیل احمد نظامی ( ناظم مدرسہ مفتیہ العلوم تانڈور) ‘ خطیب عیدین و امام جامع مسجد مولانا حافظ محمد عبدالرشید‘ مولانا محمد عبدالمنان رہبر وجودی چشتی القادری خلیفہ وجودی شاہ ‘ مولوی حافظ محمد عبدالقدیر صاحب امام مکہ مسجد ‘ مولوی سلطان شہاب الدین روش ‘ مولوی حافظ محمد نصیر احمد سراجی امام و خطیب مسجد ابراہیمیہ وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔ نعت خواں حضرات میں مسرز وحید اسیرؔ ڈاکٹر فیض الدین عبدالکریم اشرفی ‘ خیرات علی قادری ‘ محمد مشرف حسین ‘ محمد معراج ‘ واحد رضا ‘ محمد اقبال الٰہی ‘ شیخ سہیل احمد ‘ مولوی حافظ محمد عبدالحسیب ‘ محمد جلیل ‘ غلام رحمانی ‘ مرتضیٰ حسین ‘ خواجہ معین الدین نقشبندی ‘ اظہر بن مقصود وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔ 4جنوری کو بعد نماز فجر جامع مسجد میں طعام عام کا اہتمام کیا گیا ۔ 11بجے دن رحمت عالم کمیٹی کے زیراہتمام جامع مسجد تا امبیڈکر چوراہا میلاد جلوس کا اہتمام کیا گیا ۔ امبیڈکر چوراہا پر جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا ۔ مولانا منان رہبرؔ ‘ ایس ایم غوثن ‘ شاکر قادری اور ایس بی گلشن نے مخاطب کرتے ہوئے حیات طیبہ پر روشنی ڈالی ۔