تہران ۔30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سوشل میڈیا پر اصلی ہلک کے نام سے مشہور ایرانی شہری نے مکس مارشل آرٹس کے مقابلوں میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ ایرانی پاور لفٹر سجاد غریبی نے انسٹا گرام پر لکھا ہے کہ انہوں نے اپنی پہلی پروفیشنل فائٹ کا چیلنج قبول کرلیا ہے اور وہ 2020 سے پہلے برازیلین فائٹر کا مقابلہ کریں گے۔ سجاد کو ان کے بھاری بھر کم جسم کی وجہ سے مارل کامک کے سوپر ہیرو ہلک سے تشبیہ دی جاتی ہے۔ سوشل میڈیا پر وہ رئیل ہلک کے نام سے مشہور ہیں اور شائقین کو ان کی پہلی فائٹ کا انتظار ہے۔